• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہر خاندان سالانہ۵؍ہزار روپے کا کھادی کا سامان خریدے: امیت شاہ

Updated: October 03, 2025, 1:14 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سودیشی کو فروغ دینے اور۲۰۴۷ء تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ہر خاندان سے سالانہ۵؍ ہزارروپے کی کھادی کی اشیاء خریدنے کی اپیل کی ہے۔ 

Amit Shah visits `Khadi India` on Gandhi Jayanti. Photo: PTI
گاندھی جینتی پر امیت شاہ نے ’کھادی انڈیا‘ کا دورہ کیا۔ تصویر:پی ٹی آئی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سودیشی کو فروغ دینے اور۲۰۴۷ء تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ہر خاندان سے سالانہ۵؍ ہزارروپے کی کھادی کی اشیاء خریدنے کی اپیل کی ہے۔ 
 بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی پر جمعرات کو یہاں کھادی گرام ادیوگ بھون میں کھادی مہوتسو۲۰۲۵ء کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےشاہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے تحریک آزادی میں بہت سے نظریات کا انتخاب کیا جو ہندوستان کے مستقبل کو ترتیب دینے میں اہم ثابت ہوئے۔ ان میں سے دو بڑے نظریات سودیشی اور کھادی تھے۔ دونوں کو جدوجہد آزادی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں نظریات طویل عرصے سے فراموش کئے گئے تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دوبارہ زندہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں مہموں کو کامیاب بنانے کے لئے میں آج ملک کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر خاندان کو سالانہ بنیادوں پر کم از کم۵؍ ہزار روپے کی کھادی  خریدنی چاہئے۔ چاہے وہ چادریں ہوں، تکیے کے کور، پردے، یا تولئے، جب آپ یہ چیزیں خریدتے ہیں، تو آپ کسی کے لئے روزگار پیدا کرتے ہیں۔ 
 انہوں نے  عوام سے کھادی اور سودیشی مہم کو مضبوط بنانے اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان دونوں مہموں کو اگلی نسل تک پہنچانا چاہئے۔ کھادی مہوتسو کے دوران۲؍ اکتوبر سے۵؍نومبر تک، کھادی کی تمام مصنوعات پر۲۰؍ فیصد اور کھادی ولیج انڈسٹریز کے تحت تیار کردہ دیگر مصنوعات پر۱۰؍ فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK