Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریاست میں کل ۹۲ء۰۹؍ فیصد طلبہ کامیاب ، کوکن ڈیویژن پھر سرفہرست، لڑکیوں نے اس بار بھی بازی ماری

Updated: May 09, 2026, 1:56 AM IST | Mumbai

ایس ایس سی امتحانات کے نتائج آچکے ہیں۔ ریاست کے کل ۹؍ ڈیویژنوں کا مجموعی نتیجہ ۹۲ء۰۹؍ فیصد رہا جو کہ گزشتہ برس کے ( ۹۴ء۱۰؍ ) کے مقابلے ۲؍ فیصد کم ہے۔ اس مرتبہ بھی کوکن ڈویژن ہی سر فہرست رہا، یہاں سے ۹۷ء۶۲؍ فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ نیز اس بار بھی لڑکیوں کی کاکامیابی کا تناسب لڑکوں کے مقابلے۵ء۴۰؍فیصد زیادہ رہا۔

The girls have maintained their lead.
لڑکیوں نے سبقت برقرار رکھی ہے

ایس ایس سی امتحانات کے نتائج آچکے ہیں۔ ریاست کے کل ۹؍ ڈیویژنوں کا مجموعی نتیجہ ۹۲ء۰۹؍ فیصد رہا جو کہ گزشتہ برس کے ( ۹۴ء۱۰؍ ) کے مقابلے ۲؍ فیصد کم ہے۔ اس مرتبہ بھی کوکن ڈویژن ہی سر فہرست رہا، یہاں سے ۹۷ء۶۲؍ فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ نیز اس بار بھی لڑکیوں کی کاکامیابی کا تناسب لڑکوں کے مقابلے۵ء۴۰؍فیصد زیادہ رہا۔ 
نتائج کی خصوصیات
 ریاست کے ۹؍ڈیویژن یعنی ممبئی ،پونے، ناگپور، اورنگ آباد، کولہاپور، امراؤتی، ناسک، لاتور اور کوکن کے کل۱۵؍ لاکھ ۵۵؍ ہزار ۲۶؍ طلبہ نے امتحان کا فارم بھرا تھا۔ ان میں سے ۱۵؍ لاکھ ۴۲؍ ہزار ۴۷۲؍ نے امتحان دیا اور ۱۴؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار ۴۸۶؍ یعنی  ۹۲ء۰۹؍ فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
لڑکیوں نے سبقت برقرار رکھی
 ا امتحان میں شریک کل۸؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار ۴۲۷؍ لڑکوں میں سے ۷؍ لاکھ ۳۴؍ ہزار ۸۱۴؍  لڑکےپاس ہوئے۔ ان کی کامیابی کاتناسب ۸۹ء۵۶؍ فیصد رہا ۔ جبکہ ۷؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۴۵؍ لڑکیوں نے امتحان دیاجن میںسے ۶؍ لاکھ ۸۵؍ ہزار ۶۷۲؍ لڑکیاں کامیاب ہوئیں۔ یعنی ۹۴ء۹۶؍ لڑکیاں  کامیاب ہوئیں ۔ گویا لڑکیوں کا تناسب لڑکوں سے ۵ء۴۰؍ فیصد زیادہ ہے ۔ یاد رہے کہ لڑکیوں کی سبقت کا یہ سلسلہ کئی سال سے برقرار ہے۔ 
کوکن ڈیویژن سر فہرست 
  اس بار بھی کوکن ڈیویژن کا نتیجہ سب سے زیادہ یعنی ۹۷ء۶۲؍ فیصد رہا، جبکہ اورنگ آبادڈیویژن کا تناسب سب سے کم ۸۸ء۴۱؍ فیصد رہا۔  نیز کولہاپور کا۹۵ء۴۷؍ فیصد ، ممبئی کا ۹۴ء۹۷؍ فیصد ، پونے کا ۹۴ء۲۴؍ فیصد ، ناسک کا ۹۰ء۵۳؍ فیصد ، امراؤتی کا ۹۰ء۵۰؍ فیصد ، ناگپور کا ۸۹ء۰۷؍ فیصد اور لاتور ڈیویژن کا نتیجہ ۸۸ء۴۲؍فیصد رہا ۔
کس کلاس میں کتنے طلبہ کامیاب ہوئے
  مجموعی طور پر ۲۷ء۴۱؍فیصد طلبہ ڈسٹنکشن کلاس میں پاس ہوئے ہیں، جبکہ ۳۱ء۲۶؍فیصد طلبہ فرسٹ کلاس  رہے ، سیکنڈر کلاس میں۲۴ء۶۶؍فیصد اور پاس کلاس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا فیصد ۸ء۷۵؍  ہے۔
رائے گڑھ :۲۴۵؍ اسکولوں کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصد 
  رائے گڑھ ضلع کے ۶۳؍ اسکولوں کا رزلٹ ۱۰۰؍ فیصد رہا ۔ اسکے علاوہ کھالاپور(۳۶)، مہاڈ( ۲۸)، کرجت ( ۲۳) ، روہا اور مانگائوں(۱۸۔۱۸)، پولا دپور (۱۳)، اُرن ، علی باغ، اور شری وردھن (۱۰۔۱۰۔۱۰)، مروڈ(۹) اور مہسلہ تعلقہ کے۷؍ اسکولوں کے نتائج ۱۰۰؍فیصد آئے۔پال گھر کے ۱۵۲؍ اورپال گھر ضلع کے نالاسوپارہ کے ۹۱؍ اسکولوں کے نتائج بھی ۱۰۰؍فیصد آئے۔ اس کے بعد بوئیسرکے ۳۶؍،دھانو کے ۱۵؍، جواہر کے ۱۰؍ ، واڈہ کے ۸؍ اور موکھڑا ،وکرم گڑھ اور تلاسری کے ۷۔۷؍ اسکولوں کے نتائج بھی ۱۰۰؍ فیصد آئے۔مجموعی طور پر ایس ایس سی کا رزلٹ  عمدہ رہا لیکن  ایچ ایس سی کی طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲؍ فیصد کم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK