Inquilab Logo

گروپ فارمنگ سے ہزاروں بہتر کسان اور کاروباری افراد تیار ہوں گے: عامر خان

Updated: March 03, 2024, 10:46 AM IST | Agency | Pune/Mumbai

پانی فاؤنڈیشن کے بانی اور مشہور اداکار عامر خان نے کہا کہ آنے والے ۲؍ برسوں کے اندر، پورے مہاراشٹر میں ایک گروپ فارمنگ پہل چلائی جائے گی، جس کے ذریعے ہم ہزاروں ترقی یافتہ کسانوں اور کاروباری افراد کو تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 

Aamir Khan honored the farmers with awards. Photo: INN
عامر خان نے کسانوں کو ایوارڈ سے نوازا ۔ تصویر : آئی این این

پانی فاؤنڈیشن کے بانی اور مشہور اداکار عامر خان نے کہا کہ آنے والے ۲؍ برسوں کے اندر، پورے مہاراشٹر میں ایک گروپ فارمنگ پہل چلائی جائے گی، جس کے ذریعے ہم ہزاروں ترقی یافتہ کسانوں اور کاروباری افراد کو تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ 
 فارمر کپ میں حصہ لینے والے کسان گروپوں کو رہنمائی فراہم کرنے والے سائنسدانوں، احمد نگر کے اسنیہالیہ اور املنیر اور سہیادری فارم کی دیپ ستمب سنستھا، سی ٹریس سنستھا، امید سنستھا، پوکرا سنستھا، بجاج آٹو لمیٹڈ، اے بی پی ماجھا کے راجیو کھانڈیکر، مختلف زرعی شعبے کے سائنسدان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ مقابلے میں ریاست کے۱۸؍ اضلاع میں واقع۳۹؍ تحصیلوں کے۳۰۰۰؍ گروپس نے حصہ لیا۔ اس میں فائنل راؤنڈ کیلئے ۲۱؍ گروپس کا انتخاب کیا گیا۔ اس میں سے ۱۵؍ لاکھ روپے کا پہلا انعام کنبھڑگاؤں (تحصیل کرمالہ، ضلع شولاپور) کی کمبھڑگاؤں ایگرو پروڈیوسر کمپنی کو دیا گیا۔ 
 اس وقت عامر خان نے کہا کہ پانی فاؤنڈیشن نے آج۱۰؍ سال مکمل کرلئے ہیں۔ شروع میں ہم نے آبپاشی کے ذریعے پانی کے تحفظ پر کام کیا۔ اس وقت بھی مہاراشٹر کے دیہاتوں نے دکھایا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ لیکن اب کسان استحکام اور ترقی چاہتے ہیں۔ کووڈ وبائی مرض نے ہمیں یہ سکھایا ہے۔ ایسے میں کسانوں کو مالی استحکام فراہم کرنے کی طرف بڑھتے ہوئے ہم نے کسان گروپس قائم کیے۔ اس کے ذریعے آج کئی کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK