دہلی حکومت نے دارالحکومت میں صنعتی آلودگی پر شکنجہ کستے ہوئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ۱۰۶؍ صنعتی اکائیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ حکومت کے مطابق جنوری سے جولائی ۲۰۲۶ء کے درمیان کل ۲۰۱۱؍صنعتی اکائیوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔
EPAPER
Updated: August 21, 2026, 6:00 PM IST | New Delhi
دہلی حکومت نے دارالحکومت میں صنعتی آلودگی پر شکنجہ کستے ہوئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ۱۰۶؍ صنعتی اکائیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ حکومت کے مطابق جنوری سے جولائی ۲۰۲۶ء کے درمیان کل ۲۰۱۱؍صنعتی اکائیوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔
دہلی حکومت نے دارالحکومت میں صنعتی آلودگی پر شکنجہ کستے ہوئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ۱۰۶؍ صنعتی اکائیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ حکومت کے مطابق جنوری سے جولائی ۲۰۲۶ء کے درمیان کل ۲۰۱۱؍صنعتی اکائیوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ ان میں ۱۰۶؍ اکائیاں مقررہ ماحولیاتی معیارات پر پورا نہیں اتریں، جبکہ ۷۸؍ اکائیاں دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) سے درست آپریشنل منظوری (سی ٹی او) کے بغیر چلتی ہوئی پائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کے بعد ۴۴؍ معاملات میں ماحولیاتی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ قواعد کی پاسداری نہ کرنے والی ۳۳؍ صنعتی اکائیوں کے خلاف کلوزر آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ دیگر معاملات میں بھی متعلقہ ماحولیاتی قوانین اور قواعد کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شرمیلا ٹیگور کے بیان پر کنگنا رناوت کا ردعمل، کہا’’ہندو مسلم ذہنیت سے باہر آئیں‘‘
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو کہا کہ دہلی والوں کو صاف ستھری اور صحت بخش ہوا فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور آلودگی پھیلانے والی اکائیوں کے خلاف کسی قسم کی لاپروائی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی معیاروں کی پاسداری کرنے والی صنعتوں کو حکومت ہر ممکن تعاون دے گی، لیکن دہلی کی ہوا کو آلودہ کرنے والی اکائیوں پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف کارروائی کرنا نہیں، بلکہ آلودگی کے ذرائع پر موثر کنٹرول کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے لیے صنعتی اخراج کی باقاعدہ نگرانی کے ساتھ زمینی سطح پر معائنہ بھی بڑھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جو روٹ نے سچن تینڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کرلی، پاکستان کے خلاف نصف سنچری
انہوں نے کہا کہ آلودگی کے خلاف مہم صرف صنعتی اکائیوں تک محدود نہیں ہے۔ سڑک کی دھول، گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی، تعمیرات و مسماری، کھلے میں کچرا جلانے نیز دیگر آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں پر بھی نگرانی اور کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعتی آلودگی، کھلے میں کچرا جلانے، دھول کی آلودگی یا غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے جیسی سرگرمیوں کی اطلاع گرین دہلی ایپ یا ایم سی ڈی ۳۱۱؍ ایپ کے ذریعے دیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی، محکموں کے درمیان بہتر رابطہ اور شہریوں کی شراکت داری کے ذریعے آلودگی پھیلانے والوں پر تیزی سے کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔