• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجیت دادا کے متعلق ’اے آئی‘ ویڈیوز اور فرضی آڈیو کلپس پھیلانے والوں پر کارروائی کی جائیگی

Updated: February 19, 2026, 1:00 PM IST | Agency | Mumbai

راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار)نے آنجہانی اجیت دادا پوار کے نام سے منسوب مصنوعی اور جعلی ویڈیوز اور آڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی گمراہ کن اور مصنوعی مواد کی اشاعت فوراً بند کی جائے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Ajit Pawar.Photo:INN
اجیت پوار۔ تصویر:آئی این این

راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار)نے آنجہانی اجیت دادا پوار کے نام سے منسوب مصنوعی اور جعلی ویڈیوز اور آڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی گمراہ کن اور مصنوعی مواد کی اشاعت فوراً بند کی جائے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:اے آئی انسانی تاریخ میں تبدیلی کا بڑا انقلاب: مودی

پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے کی جانب سے جاری ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے ذریعے آنجہانی اجیت دادا پوار کی آواز اور شبیہہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے فرضی ویڈیوز اور آڈیو کلپس تیار کیے جا رہے ہیں، جو سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلائے جا رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق یہ اقدام نہ صرف آنجہانی لیڈر کی یاد کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے اور سیاسی و سماجی انتشار کو ہوا دینے کی کوشش بھی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی اجیت دادا پوار نے اپنی سیاسی زندگی میں مہاراشٹر کے عوام کے دلوں میں عزت، محبت اور اعتماد حاصل کیا تھا۔ ان کے نام اور شخصیت کا اس طرح غلط استعمال کرنا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس میں کیوں چلتا ہے شاہ رخ خان کا جادو؟

پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام افراد اور عناصر کے خلاف، جو جان بوجھ کر جعلی مواد تیار یا شیئر کر رہے ہیں، متعلقہ قوانین کے تحت فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔راشٹروادی کانگریس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کسی بھی مشتبہ ویڈیو یا آڈیو کلپ کو بغیر تصدیق کے نہ پھیلائیں اور نہ ہی اس پر یقین کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ معلومات کو آگے بڑھانا معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ آنجہانی  اجیت دادا پوار کے نام کو سیاسی مفاد یا سنسنی خیزی کے لئے  استعمال کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سچائی اور قانونی دائرے میں رہ کر ہی سیاسی اختلافات کا اظہار کیا جانا چاہیے، اور کسی بھی متوفی شخصیت کے نام کو غلط انداز میں استعمال کرنا نہ صرف غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ غیرقانونی بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK