کینیڈی سینسر سرٹیفکیٹ: انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ کو سینسر بورڈ نے کافی پہلے ہی پاس کر دیا تھا۔ اسے بورڈ کی جانب سے اے سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ تاہم اے سرٹیفکیٹ ملنے کے باوجود کمیٹی نے فلم میں کئی کٹ لگائے اور متعدد تبدیلیاں کروائیں۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 2:14 PM IST | Mumbai
کینیڈی سینسر سرٹیفکیٹ: انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ کو سینسر بورڈ نے کافی پہلے ہی پاس کر دیا تھا۔ اسے بورڈ کی جانب سے اے سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ تاہم اے سرٹیفکیٹ ملنے کے باوجود کمیٹی نے فلم میں کئی کٹ لگائے اور متعدد تبدیلیاں کروائیں۔
کئی برسوں کے طویل انتظار کے بعد ہدایتکار انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ ۲۰؍ فروری ۲۰۲۶ءیعنی اس جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ البتہ یہ فلم سنیما گھروں میں نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی ۵؍ پر پیش کی جا رہی ہے۔ ۲۰۲۳ء میں کانز فلم فیسٹیول میں اس فلم کا پریمیئر ہوا تھا۔ اس کے بعد جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول میں بھی فلم دکھائی گئی تھی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ریلیز سے قبل سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی ) نے فلم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔
سینسر بورڈ نے ’’کینیڈی‘‘ کو اے سرٹیفکیٹ دے کر پاس کیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق اس کے باوجود کمیٹی نے فلم میں کئی مناظر پر کٹ لگائے ہیں۔ ایک گالی والے ڈائیلاگ اور سب ٹائٹل کو میوٹ کیا گیا ہے جبکہ ’’ڈونالڈ ٹرمپ‘‘ کے لفظ کو بدل کر ’’پمپ ٹرمپ ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ داؤد ابراہیم کے ویژول اور ایک ڈائیلاگ ’’داؤد ابراہیم نے… ۱۹۹۳ء میں کو حذف کر کے اس کی جگہ ’’پاکستان ڈان ‘‘کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے نیدرلینڈز کو ۱۷؍رن سے مات دی
فلم ‘کینیڈی’ کتنی طویل ہوگی؟
فرسٹ ہاف میں ایک ڈائیلاگ تھا ’’ماٹونگا ماٹونگا… پونگی بجاؤ‘‘، جو ۱۴؍ سیکنڈ کا تھا، اسے حذف کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلم میں دکھائے گئے تمام اسموکنگ مناظر میں اینٹی اسموکنگ پیغام دکھانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ سینسر بورڈ کی ہدایت پر تمام تبدیلیاں کرنے کے بعد ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ یہ فلم ۱۴۸؍ منٹ ۵۴؍ سیکنڈ پر مشتمل ہے، یعنی ۲؍ گھنٹے ۲۸؍ منٹ اور ۵۴؍ سیکنڈ طویل ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے ’’او رومیو‘‘کی کہانی بدل دی ، ویلن کو مارنے کا پلان وشال نے بتا دیا
’’کینیڈی‘‘ میں کون کون شامل ہے؟
انوراگ کشیپ کی فلم ’’کینیڈی‘‘ میں راہل بھٹ اور سنی لیونی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ ان کے علاوہ ابھیلاش تھاپلیال، میگھا برمن، عامر دلوی، کوروش دیبو اور ابھیشیک دیسوال جیسے فنکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔ یہ فلم کووڈ کے دور پر مبنی ہے اور اس میں ایک سابق پولیس افسر کی کہانی دکھائی گئی ہے جسے دنیا مردہ سمجھ چکی ہے، مگر وہ زندہ ہے۔ وہ ممبئی کے ایک بدعنوان کمشنر کے لیے گندے کام انجام دیتا ہے، اور ساتھ ہی بطور کیب ڈرائیور کام کرتا ہے۔