Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرخیوں میں رہنے کے لیے اداکارکچھ بھی کر رہے ہیں ، کام سے پہچان بنائیں: میناکشی

Updated: May 19, 2026, 2:00 PM IST | Mumbai

اداکارہ میناکشی شیشادری نے موجودہ دور میں اداکاروں کی جانب سے اپنائے جانے والے پبلسٹی اسٹنٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Meenakshi.Photo:INN
میناکشی شیشادری۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ میناکشی شیشادری نے موجودہ دور میں اداکاروں کی جانب سے اپنائے جانے والے پبلسٹی اسٹنٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی اداکار حقیقی کام کرنے کے بجائے صرف عجیب و غریب لباس اور پی آر کی وجہ سے خبروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
میناکشی شیشادری نے کہا’’آپ نے فلم ’’دی ڈرٹی پکچر‘‘ دیکھی ہوگی، جس میں کہا گیا تھا کہ یہاں صرف انٹرٹینمنٹ چلتا ہے۔ کچھ لوگ بغیر کوئی کام کیے صرف میڈیا اور پبلسٹی کے ذریعے خبروں میں رہتے ہیں۔ میں ان میں سے نہیں ہوں۔ مجھے پسند ہے کہ میرا کام خود میری پہچان بنے۔‘‘
اداکارہ نے انگریزی کہاوت ’’کامیابی جیسی کوئی کامیابی نہیں‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’کامیابی حاصل کرنے کا سب سے صحیح طریقہ اچھا کام کرنا ہے، اس لیے پہلا مقصد کام اور فن کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا ہونا چاہیے۔ اس کے بعد تمام سیڑھیاں اور دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:نیتو کپور کی واپسی سے خود کو جوڑ پاتی ہوں، خواتین کو ایسی ہمت ملنی چاہیے: روبینہ دلائک


انڈسٹری میں پی آر گیم کے ساتھ ساتھ ٹرولنگ کلچر پر حال ہی میں اداکارہ امیشا پٹیل نے بھی اپنی رائے دی تھی۔ اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں اپنے ہی لوگ اداکاروں کو ہالی ووڈ ستاروں سے بھی زیادہ بری طرح ٹرول کرتے ہیں، جو نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے


امیشا پٹیل نے ایکس پر لکھا تھا کہ ہندوستانی ذہنیت اب دوسروں کو نیچا دکھانے والی ہو گئی ہے۔ انہوں نے بڑے ایونٹس میں اداکاراؤں کے لباس اور انداز کے بارے میں پھیلائی جانے والی منفی باتوں پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔اس کے علاوہ امیشا پٹیل نے نوجوان اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنہوں نے کبھی ۲۰۰؍ کروڑ کلب کی فلم تک نہیں دی، وہ پی آر ٹیموں کو پیسے دے کر خود کو نمبروَن کہلوا رہی ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK