Inquilab Logo

اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے اپنا اسٹور لانچ کیا

Updated: April 20, 2024, 1:37 PM IST | Agency | Mumbai

ملک کی مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ مسابا گپتا نے اپنے مشہور بیوٹی برانڈ، لوَ چائلڈ کا ایک نیا  شاپ  آر سٹی مال، گھاٹ کوپر میں شاپرز اسٹاپ پر لانچ کیا ہے۔

Inaugurating the Masabagupta Store. Photo: INN
مساباگپتا اسٹورکا افتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ملک کی مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ مسابا گپتا نے اپنے مشہور بیوٹی برانڈ، لوَ چائلڈ کا ایک نیا  شاپ  آر سٹی مال، گھاٹ کوپر میں شاپرز اسٹاپ پر لانچ کیا ہے۔ یہ شاپ ان شاپ ہر قسم کے بیوٹی پراڈکٹس فراہم کرے گا جو روایتی کاسمیٹکس سے بہت مختلف ہیں۔ مسابا کی لوَچائلڈ کی مصنوعات اسٹور میں دستیاب ہونے کے علاوہ آن لائن اسٹور پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ یہ برانڈ جدید دنیامیں خواتین کی فیشن اور میک اپ کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھ کر اپنے پروڈکٹس تیار کرتا ہے۔  شاپرس اسٹاپ میں اس شاپ اِن شاپ کی شروعات  ایک اہم شراکت داری کا آغاز ہے جو خواتین کو صحیح معنوں میں اظہار خیال کرنے کے لئے بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے معیارات کو نئے سرے سے متعین کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: سرجری نہیں کروائی، چند برسوں پہلے صرف ٹچ اپ کروایا تھا: راج کماررائو

نئے شاپ میں مسابا گپتا کی شخصیت کا ہر وہ رنگ موجود ہے جس سے صارفین محبت کرتے ہیں۔  یہاںاعلیٰ معیار کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج ہے جسے ہر عمر، جلد کی اقسام اور ثقافتی پس منظر کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں۔ شاپرز سٹاپ کے ساتھ یہ شراکت شاندار خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت سے لے کر تمام چینلز پر برانڈ کو وسعت دے گی۔ ساتھ ہی  آن لائن اور آف لائن خریداری کے تجربات کے درمیان فرق کو ختم کردے گی ۔ اس بارے میں مسابا گپتا نے کہا کہ ہم شاپرز اسٹاپ کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ شراکت داری خوبصورتی کی   دنیا میں ایک بہترین چیز لانے کے مشترکہ ویژن کی نمائندگی کرتی ہے  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK