• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’بارڈر۲‘‘ میں ۹۰ء کی دہائی کے دو اداکار شامل

Updated: December 22, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai

فلم ’’بارڈر۲‘‘ کاسٹ: اداکار سنی دیول کی آنے والی فلم ’’بارڈر۲‘‘ریلیز سے صرف ایک ماہ دور ہے۔ حب الوطنی پر مبنی اس فلم میں ۹۰ء کی دہائی کے دو نامور اداکاروں کی انٹری کی خبریں اب سامنے آ رہی ہیں۔

Sunny.Photo:INN
سنی دیول :تصویر:آئی این این

سنی دیول نے ۲۰۲۳ء میں غدر۲ اور پھر ۲۰۲۵ء میں  جاٹ  کے ساتھ سرخیاں بٹوریں۔ ۲۰۲۶ء کے اوائل میں، وہ فلم ’’بارڈر‘‘ کے سیکوئل فلم ’’بارڈر۲‘‘ کے ساتھ  آئیں گے۔ اس بڑے بجٹ کی فلم میں سنی کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ ’بارڈر‘ سے سنی دیول کا جوش فلم ’’بارڈر۲‘‘ میں بھی نظر آئے گا۔ فلم کے ٹیزر نے یہ بات واضح کردی ہے۔ تاہم اب فلم کے حوالے سے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بارڈر کا حصہ رہنے والے اکشے کھنہ، سنیل شیٹی اور سدیش بیری بھی فلم ’’بارڈر۲‘‘میں نظر آئیں گے۔
فلم ’’بارڈر۲‘‘ کے ٹیزر میں اکشے کھنہ، سنیل شیٹی، اور سدیش بیری کو شامل نہیں کیا گیا تھا، اور نہ ہی ایسی کوئی پچھلی اطلاعات تھیں کہ وہ اس  کا حصہ ہوں گے۔ تاہم، اب مداحوں کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ رنویر سنگھ کی بلاک بسٹر فلم’’دُھرندھر‘‘ میں رحمان ڈکیت کا خوفناک کردار ادا کرنے کے بعد اکشے کھنہ فلم ’’بارڈر۲‘‘میں دھوم مچا رہے ہیں۔ یہ پہلی بار بھی ہوگا جب فلم ’’بارڈر۲‘‘میں سنیل شیٹی ان کے بیٹے آہان شیٹی کے ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اوتار: فائر اینڈ ایش نے ۳؍ دنوں میں باکس آفس کے ۱۱؍ ریکارڈ توڑ دیئے

تینوں اداکار کیمیوز کریں گے
غور طلب ہے کہ ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی بارڈر ایک بلاک بسٹر تھی۔ ۲۸؍سال پرانی اس فلم میں اکشے کھنہ نے دھرم ویر سنگھ بھکری کا کردار ادا کیا۔ سنیل شیٹی کا کردار بھیرو سنگھ تھا جب کہ اداکار سدیش بیری نے نائب صوبیدار متھرا داس کا کردار ادا کیا۔ حالانکہ فلم میں تینوں اداکاروں کی موت ہوگئی تھی لیکن وہ پھر بھی فلم ’’بارڈر۲‘‘میں نظر آئیں گے۔ایک نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ بنانے والوں کو لگا کہ ان کرداروں کو فلم میں شامل کرنے سے ایک منفرد اور یادگار تجربہ ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اکشے کھنہ اور سدیش بیری نے نومبر میں ممبئی میں اپنے حصے کی شوٹنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ کی انجن ایم آر او میں داخلے کی تیاری

فلم ’’بارڈر۲‘‘کب ریلیز ہوگا؟
فلم ’’بارڈر۲‘‘  ۲۳؍ جنوری۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ماڈل میدھا رانا اس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ اسے انوراگ سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے، اور اسے ندھی دتہ، جے پی دتہ، کرشنا کمار  اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK