Inquilab Logo

امیرترین افراد کی فہرست میں اڈانی ۳۴؍ سے ۲۲؍ویں مقام پر پہنچے

Updated: March 10, 2023, 11:46 AM IST | New Delhi

ہنڈن برگ انکشاف کے سبب۲۴؍جنوری سے فروری تک اڈانی کی دولت گھٹ کر ۳۷ء۷؍ ارب ڈالر ہوگئی تھی اور وہ ۳۴؍ویں مقام پر آگئے تھے، بلومبرگ کے مطابق ۲۴؍گھنٹوں میں ۱ء۹۷؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا

photo;INN
تصویر :آئی این این

اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کا نام امیرترین افراد کی فہرست میں پھر اوپر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بلومبرگ بلینئر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے میں(بدھ کو تادم تحریر) ۱ء۹۷؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر ۵۴؍ ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔ دولت میں اضافہ کے ساتھ اب وہ ۳۴؍ ویں مقام سے ۲۲؍ ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ 
 ہنڈن برگ کی جانب سے  بے ضابطگی اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں بڑی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ اڈانی گروپ کے شیئرز کے تئیں سرمایہ کاروں میں بے چینی پھیلی اور اس کے دام تیزی سے گھٹنے شروع ہوگئے تھے۔  اسی باعث  اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کی دولت گھٹ کر ۳۷ء۷؍ ارب ڈالر ہوگئی تھی ۔ مہینے بھر کے اندر ہی اڈانی کے شیئرز ۲۵؍ سے ۸۵؍ فیصد تک تنزلی کا شکار ہوئے تھے اور گروپ کا مارکیٹ کیپٹل ۱۲؍ لاکھ کروڑ روپے گھٹ کر ۱۰۰؍ ارب ڈالر کے نیچے آگیا تھا۔
اڈانی گروپ کے ۳؍ اسٹاکس پر این ایس ای کی نگرانی
 پچھلے ایک ہفتے میں اڈانی گروپ کے شیئرز کے دام میں تیزی سے اچھال درج کیا گیا۔ اس باعث نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نے اڈانی انٹرپرائزیس، اڈانی پاور اور اڈانی وِلمر کو شارٹ ٹرم سرویلنس فریم ورک میں رکھا ہے ۔ یعنی ان تینوں اسٹاکس کی نگرانی کی جائے گی۔

adani Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK