اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) نے کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود اسرائیل میں موجود اس کے حائفہ پورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں اور تمام ملازمین محفوظ ہیں۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 10:18 PM IST | New Delhi
اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) نے کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود اسرائیل میں موجود اس کے حائفہ پورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں اور تمام ملازمین محفوظ ہیں۔
اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ)(APSEZ) نے اتوار کو کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود اسرائیل میں موجود اس کے حائفہ پورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں اور تمام ملازمین محفوظ ہیں۔ اے پی ایس ای زیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حائفہ پورٹ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کے تمام ملازمین، پورٹ کی املاک اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ ہیں، اور آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے معمول کے مطابق جاری ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا کہ وہ صورتحال پر باریکی سے نظر رکھ رہی ہے اور اسرائیل کے وزارتِ ٹرانسپورٹ و روڈ سیفٹی کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی، حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کرشمہ کپور کے بچوں کی بڑی جیت، سنجے کپور کی وصیت کی فارینسک جانچ
اے پی ایس ای زیڈ نے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور آپریشن کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ پورٹ کا ہموار آپریشن اسرائیل کی سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت کے لیے اہم ہے۔ کمپنی نے کہاکہ ’’ہم اپنے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور آپریشن کے تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ اسرائیل کی سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت میں استحکام قائم رہے۔‘‘
یہ بیان اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں اور اسرائیل کی جوابی کارروائی کے بعد جاری تناؤ کے باوجود حائفہ پورٹ پر کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ای سی بی نے ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کا میچ منسوخ کر دیا
اے پی ایس ای زیڈ ہندوستان کی سب سے بڑی اور دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مربوط ٹرانسپورٹ یوٹیلیٹی کمپنی ہے۔ کمپنی ہندوستان اور دنیا میں کل ۱۹؍ پورٹس اور ٹرمینلز چلا سکتی ہے، جن میں سے ۱۵؍ ہندوستان میں اور ۴؍ بیرونِ ملک (آسٹریلیا، سری لنکا، اسرائیل اور تنزانیہ) میں ہیں۔