Updated: January 23, 2026, 9:59 PM IST
| Mumbai
ارب پتی گوتم اڈانی کے گروپ نے نیوز ایجنسی آئی اے این اے کا باقی ۲۴؍ فیصد حصہ خریدنے کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جیسا کہ جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں دائر کی گئی فائلنگ میں بتایا گیاہے۔ یہ معاملہ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ کے ذریعے انجام پایا، جو اڈانی انٹرپرائزیز کا میڈیا بازو ہے۔
گوتم اڈانی۔ تصویر:آئی این این
ارب پتی گوتم اڈانی کے گروپ نے نیوز ایجنسی آئی اے این اے کا باقی ۲۴؍ فیصد حصہ خریدنے کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جیسا کہ جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں دائر کی گئی فائلنگ میں بتایا گیاہے۔ یہ معاملہ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ کے ذریعے انجام پایا، جو اڈانی انٹرپرائزیز کا میڈیا بازو ہے، حالانکہ مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
اس حصول کے بعدآئی اے این ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اڈانی انٹرپرائزیز کی مکمل ملکیت والی سبسیڈری بن گئی ہے۔ ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کمپنی نے کہا نے کہاکہ اے ایم این ایل نے۲۱؍ جنوری ۲۰۲۶ء کوآئی اے این ایس میں باقی حصے کو حاصل کرنے کے لیے شیئر پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاملے کی تکمیل کے بعدآئی اے این ایس کمپنی کی مکمل ملکیت والی سبسیڈری بن جائے گی۔‘‘اڈانی گروپ نے سب سے پہلے دسمبر ۲۰۲۳ء میں آئی اے این ایس میں داخلہ لیا تھا اور۵ء۵۰؍ فیصد اکثریتی حصص حاصل کیے تھے۔ جنوری ۲۰۲۴ء میں اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس نے اپنی ملکیت بڑھا کر ۷۶؍ فیصد ووٹنگ شیئرز اور تقریباً تمام نان ووٹنگ شیئرز تک پہنچا دی تھی۔
تازہ ترین معاہدے کے بعد باقی شیئرز کی خریداری کے ساتھ مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔ آخری حصول سے پہلے، اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس کے پاس۷۶؍ فیصد کیٹیگری ایک شیئرز (ووٹنگ رائٹس کے ساتھ) اور ۹۹؍فیصد سے زیادہ کیٹیگری ۲؍ شیئرز (ووٹنگ کے بغیر) تھے۔ کمپنی نے کہا کہ تازہ ترین خریداری میں باقی ۲۴؍ فیصد کیٹیگری ایک شیئرز اور ۷۴ء۰؍ فیصد کیٹیگری ۲؍ شیئرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:رنجی ٹرافی: سرفراز خان کی شاندار ڈبل سنچری، ممبئی نے حیدرآباد پر شکنجہ کسا
آئی اے این ایس ہندوستان کی معروف کثیر لسانی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے، جو ملک بھر میں پرنٹ، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ پلیٹ فارمز کو مواد فراہم کرتی ہے۔ اس حصول سے اڈانی کے میڈیا اور مواد کے شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو تقویت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک کا انتباہ؛ اےآئی ۲۰۲۶ء تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگا؛ ۲۰۳۰ء تک ’سپر انٹیلی جنس‘ کی پیشگوئی
اڈانی گروپ نے ۲۰۲۲ء میں میڈیا شعبے میں قدم رکھا، جو اس کی کاروباری تنوع کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ اس نے اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس کو اپنے میڈیا سرمایہ کاری کے لیے مرکزی ذریعہ بنایا اور بعد میں بی کیو پرائم، این ڈی ٹی وی اورآئی اے این ایس میں حصص حاصل کیے۔صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی اے این ایس کے مکمل حصول سے اڈانی گروپ کو نیوز سپلائی چین میں ایک مضبوط پوزیشن ملتی ہے، نیوز کے جمع کرنے سے لے کر براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پبلشنگ تک، جس سے ہندوستان کے میڈیا منظرنامے میں اس کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوتا ہے۔