Inquilab Logo

دھاراوی ڈیولپمنٹ کیلئے اڈانی کا معاہدہ ختم کرواکر ہی دم لیں گے

Updated: March 27, 2023, 10:53 AM IST | Saeed Ahmad Khan | dharavi

سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کاعہد ۔ چھترپتی شیواجی مہاراج اسکول میںآئندہ کالائحۂ عمل طے کرنے کیلئےصلاح ومشورہ ۔یکم مئی کو’یوم مزدور‘کیلئے بڑی تیاری ۔ سی پی آئی کی دستخطی مہم جاری رہے گی

Participants of the school meeting. (Photo: Revolution)
اسکول میں منعقدہ میٹنگ کے شرکاء ۔ (تصویر: انقلاب)

’اڈانی ہٹاؤدھاراوی بچاؤ ‘مہم میںتیزی لانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے مورچہ سنبھال لیاہے۔ اس سلسلے میںدھاراوی میںچھترپتی شیواجی مہاراج اسکول میںمنعقدہ میٹنگ میںاس کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔اس میٹنگ میںکئی سیاسی جماعتوںکے نمائندوں نے شرکت کی اور اس مہم کوتیزکرنےکے ساتھ انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ۔میٹنگ کی سربراہی شیوسینا کے سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے نے کی جبکہ سی پی آئی کے عہدیدار نصیر الحق، این سی پی دھاراوی کے عہدیدار نامبی راجا،  ونچت بہوجن اگھاڑی کےسنیل کامبلے ،آرپی آئی کے سدھارتھ کسارے، بی ایس پی کے رام آشیش جیسوار، ایس پی کے اشفاق خان اور دیگر کارکنان نے اظہارخیال کیا۔
 اس موقع پریہ  اعلان بھی کیا گیاکہ سی پی آئی کی جانب سے دستخطی مہم جاری رہے گی ا ورتیسرے مرحلے کےلئے ۲؍ دن بعد میٹنگ بلائی جائے گی۔ اب تک کئی ہزاردستخط لئےجاچکے ہیں۔
 یکم مئی کو ’یوم مزدور‘ کے موقع پرشام ۵؍بجے کل جماعتی بڑی میٹنگ کا اہتمام کیاجائے گا ۔اس میںتمام سیاسی جماعتوں کے قومی سطح کے لیڈروں کوبھی مدعو کیاجائےگا۔اس کےساتھ پورے دھاراوی میںتمام سیاسی جماعتیں کارنر میٹنگیں، چھوٹے چھوٹے اجلاس ، عوام کومعلومات دینے اور دیگرطریقے اپنائیں گی۔اس کامقصد یہ بتایا گیا کہ اب تک جوکوششیں کی گئیںیا کی جا رہی ہیں ،اس کوملکی سطح پرعام کرنا اورمزید طاقت دیناہے۔ 
 بابو راؤ مانے (شیوسینا) نے کہاکہ ’’ اب تک کی جانے والی کوششوں میں جس طرح سے تمام سیاسی جماعتوںکے نمائندوںنےشرکت کی اور اپنا تعاون پیش کیا ،اس سے یہ اندازہ ہورہا ہےکہ ہم سب جس مقصد کو لے کر میدان میں آئے ہیںاس میں ضرور کامیابی ملے گی۔یہ بہت اچھی بات ہےکہ سبھی پارٹی کے لیڈراورکارکنان لوگوںتک اڈانی کی سچائی بتانے کیلئے کوشاں ہیں ‘‘ نصیر الحق (سی پی آئی) نے کہاکہ ’’یہی طے ہوا ہےکہ اس مہم کا اختتام اڈانی کا معاہدہ ختم کرانے پرہوگا۔اس کیلئے سبھی پارٹیاںکمربستہ ہیں۔ انہوں نےیہ طے کیا ہے کہ ہم نہ تواپنا اورنہ ہی دھاراوی کے واسیوں کا نقصان ہونے دیںگے۔ ویسے اب مہاراشٹر حکومت کی جانب سے بھی بیانات آنے شروع ہوئے ہیں۔اس لئےامیدنہیںبلکہ یہ یقین ہے ہم سب کی کوششیں رنگ لائیں گی۔‘‘نامبی راجا (این سی پی) نےکہاکہ ’’اب یہی طے ہوا ہے کہ اس مہم کوانجام تک پہنچانا ہے یعنی دھاراوی ڈیولپمنٹ کیلئے اڈانی کا معاہدہ ختم کرواکر ہی دم لیں گے۔‘‘

adani dharavi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK