Inquilab Logo

پارٹی بچانے کیلئے آدتیہ ٹھاکرے سرگرم،ضلعی صدور سے ملاقات

Updated: June 25, 2022, 9:54 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

این سی پی لیڈر جینت پاٹل نے عوام کو مطمئن کیا کہ ابھی کسی نے حمایت واپس نہیں لی، حکومت قائم ہے، اجیت پوار نے دعویٰ کیا کہ اگھاڑی سرکار اکثریت میں ہے

Shiv Sena youth leader Aditya Thackeray addressed the party`s district presidents at Sena Bhawan on Friday. (Photo: PTI)
شیو سینا کے یووا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے جمعہ کو سینا بھون میں  پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 شیو سینا میں بغاوت کے بعد جمعہ کو چوتھے روز بھی شیو سینااور مہاوکاس اگھاڑی کے قیام میںاہم کردار ادا کرنے والے شرد پوار کی جانب سے میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ شیوسینا کے یووا  نیتا آدتیہ ٹھاکرے نےدادر میں واقع شیو سینا بھون میں شیو سینا کے لیڈروں کےساتھ میٹنگ اور باغی لیڈروںکی بے وفائی اور شیو سینکوں کی اکثریت حمایت ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے ساتھ ہونے کا اظہار کرنے کی کوشش کی وہیں دوسری جانب این سی پی کے سربراہ شرد پوار  اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی شیو سینا سربراہ اور وزیر اعلیٰ  ادھوٹھاکرے سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت دینے اور مہا وکاس اگھاڑی کے پاس درکار حمایت ہونے کا یقین دلایا ۔اسی دوران این سی پی کے سینئر لیڈر جینت پاٹل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب تک کسی نے مہا وکاس اگھاڑی سے اپنی حمایت واپس نہیں لی ہے۔
اپنوں نے ہی دھوکہ دیا: آدتیہ ٹھاکرے 
 شیو سینا کے لیڈروں سے اپنی جذباتی خطاب میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ہماری حکومت رہے یانہ رہے لیکن گزشتہ ڈھائی برس میں ادھو ٹھاکرے صاحب نے جو کام کیا ہے اس سے عوام کو اطمینان ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سوشل میڈیا کے خطاب کے بعد کئی لوگوں نے مجھے فون کر کے یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں، متعدد نے مورچہ نکال کر جذباتی انداز میں ہمارے ساتھ رہنے کا اعلان کیا ہے۔مہا وکاس اگھاڑی تشکیل دینے کیلئے دوسری پارٹیوں کے ساتھ حکومت تشکیل دی گئی لیکن اپنےلوگوں نے ہی ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ جنہیں  شیو سینا نےبڑا بنایا ، حمایت دی ، اہم عہدےپر فائز کیا  وہی آج شیو سینا کےساتھ دھوکہ ک رہے ہیں۔‘‘ انہوںنے کہاکہ جس شخص نے کورونا کی وباء کے دوران مہاراشٹرکو سنبھالا ، خود کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود عوام کیلئے کام کرتے رہے آج انہیںناکام  قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘‘
  آدتیہ  تھاکرےنے کہا کہ’’ ادھوصاحب گزشتہ روز بھی مجھے یہ کہہ رہے تھےکہ مجھےلوگوں کی ہمدردی نہیں چاہئے بلکہ اپنی طاقت سے کھڑے رہنا ہے۔ ان کی سرجری ہوئی ہے، مجھے معلوم ہےکہ وہ کتنی تکلیف کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایسی پوزیشن میں اس طرح کے حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔ افسوس ہوتاہے کہ چند افراد اپنے مفاد کیلئے سارے احسان بھول گئے۔ ادھو ٹھاکر ے کا یہی کہنا ہےکہ ہمیں کسی کیلئے رکنا نہیں چاہئے  بلکہ ریاست کے عوام جو فیصلہ کریں گے ہم ان کےساتھ جائیں گے۔ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب اراکین اسمبلی کو ہوٹل  وغیرہ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے جو ہمارے ساتھ ہوگا وہ کہیں نہیں جائے گا۔ جمہوریت میں انہیں اس کا حق حاصل ہے ۔باغی لیڈروںکو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ انہیں فوری طو رپر کچھ ملتا ہوا نظر آئے لیکن بعد میں وہ ان کے ووٹروں اور عوام کے پاس کیا منہ لے کر جائیں گے اور انہیں کیا جواب دیں گے۔‘‘
  دریں اثنا مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کو بچانے کیلئے این سی پی کے سربراہ شرد پوار ایک بار پھر آگے آئے ہیں۔ شرد پوار نے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کی اور شیو سینا کےدیگر لیڈروں سے بھی میٹنگ کی۔ اس موقع پر سنجے راؤت، انل دیسائی بھی موجود تھے۔سنجے راؤت نے کہا کہ ہم ہار ماننے والوں میں سے نہیں  ہیںاور شرد پوار اپنے تجربات کی بنا پر اگلی حکمت عملی تیار کریں گے ۔
 اگھاڑی کے پاس اکثریت کادعویٰ
 نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے جمعہ کو اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کا رول وزیر اعلیٰ کی حمایت اور حکومت کو چلائے رکھنا ہوگا۔اجیت پوار نے کہا کہ وہ شرد پوار کے ہمرہ جمعہ کی شام ماتوشری میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے اور پوار صاحب، ایم پی پرفل پٹیل اور ریاستی صدر جینت پاٹل سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے صورتحال پر تبادلۂ  خیال کریں گے۔ اجیت پوار نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے کام کاج کے بارے میں فیصلہ کریں گے کیونکہ حکومت کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ شرد پوار نے مزید کہا کہ جو ایم ایل اے گوہاٹی گئے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا تعلق شیو سینا سے ہے۔ایم وی اے میں تینوں پارٹیوں کو مشترکہ اکثریت حاصل ہے، اس کے علاوہ  ادھو ٹھاکرے کا بھی تعلق شیو سینا سے ہی ہے۔
حکومت  سے حمایت کسی نے نہیں چھینی:جینت پاٹل
 این سی پی کے ریاستی صدر اور آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے کہا ہےکہ ’’کسی نے بھی سرکاری طور پر حکومت کیلئے اپنی حمایت واپس نہیں لی اس لئے حکومت موجود  ہےاور کام کر رہی ہے۔  اب تک کسی نےحکومت سے اپنی حمایت واپس نہیںلی ہے۔

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK