Inquilab Logo

۱۸؍ مہینوں بعد نواب ملک رہا، والہانہ خیر مقدم

Updated: August 15, 2023, 1:28 AM IST | Mumbai

ہزاروں کارکنان اور حامی استقبال کے لئےاسپتال کے باہر موجود تھے

Member of Assembly Nawab Malik is surrounded by his supporters after his release.
رکن اسمبلی نواب ملک رہائی کے بعد اپنے حامیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔

تقریباً ڈیڑھ سال آرتھر روڈ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور کرلا کے کیئر اسپتال میں علاج کے دوران بھی  قید میں  رہنے   کے بعد پیر کو  نواب ملک بالآخر ضمانت پر رہا ہوگئے۔ا ن کی رہائی کیئر اسپتال سے ہوئی جہاں وہ عدالت کے حکم پر زیر علاج تھے۔ گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر انہیں ضمانت پررہا کرنے کا حکم سنایاتھا مگر کاغذی کارروائی کے بعد پیر کو  رہائی عمل میں آئی اورانہیں  اسپتال سے بھی پیر کو ہی رخصت کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ان کی بیٹیوں، بیٹے  اور دونوں داماد کے علاوہ این سی پی کے  ہزاروں  کارکن  ان کے  اسپتال کیلئے اسپتال کے باہر موجود تھے۔ 
  یاد رہے کہ کرلا کے گوا والا کمپاؤنڈ کی خرید و فروخت اور انڈر ورلڈ سے تعلق  کے الزامات کے تحت ای ڈی  نے منی لانڈرنگ کے کیس میں  ۳؍مارچ ۲۰۲۲ء کو نواب ملک کو گرفتار کیا تھا۔  سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد  پیر کو ممبئی کی سیشن کورٹ نے شام ۵؍ بجے  ان کی رہائی کا حکم  آرتھر روڈ جیل کے حوالہ کیا ۔ جیل میں کاغذی کارروائی مکمل  ہونے کے بعدجیل افسران نے رہائی کا پروانہ کرلا کے کریٹی کیئر اسپتال  بھیجا تھا جہاں مقامی پولیس کے سینئر افسر نے  کاغذات  کی جانچ کے بعد نواب ملک کو اسپتال سے  باہر نکلنے کی اجازت دے دی ۔کرلا میں نواب ملک  کے گھر پہنچنے پروہاں بھی ہزاروں حامیوں نے   ان کا والہانہ خیر مقدم کیا   ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK