Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ کے بعد ایران میں محرم کی مجالس قومی اتحاد کےمظاہرہ کا مرکز بن گئیں

Updated: June 25, 2026, 10:03 AM IST | Tehran

ملک بھر میں ان مجالس میں عوام مذہبی عقیدت کےساتھ ہی ساتھ قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔

The national flag can also be seen at Muharram gatherings in Iran. Photo: INN
ایران میں محرم کی مجالس میں قومی پرچم کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ جنگ کے بعد ایران بھر میں محرم کی مجالس حب الوطنی پر مبنی عوامی اجتماعات کے ساتھ ہم آہنگ ہو گئی ہیں۔ ان مجالس میں مذہبی عقیدت  کےساتھ ہی ساتھ عوام  قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے بڑی تعداد میں  جمع ہو رہے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نےایران  کے خلاف چھیڑی گئی جن کے بعد پہلے محرم الحرام کے موقع پر منعقدہ مجالس کو اپنی رپورٹوں میں اتحاد، ایثار اور اجتماعی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا ہے۔  تہران ٹائمز کے مطابق محرم کے دوران ایران ایک ایسے منظر میں تبدیل ہو جاتا ہے جہاں مذہبی عقیدت، مقامی روایات اور ثقافتی ورثہ ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو کر اجتماعی یادداشت اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں۔ یزد، کاشان، مشہد، تبریز اور دیگر شہروں میں روایتی عزاداری، نخل برداری، تعزیہ اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ہر خطے کی مخصوص ثقافتی روایات نمایاں ہیں۔  حکام کے مطابق محرم کے آغاز کے ساتھ ہی ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد ضرورتمند قیدیوں کی رہائی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران میں محرم صرف  سوگ کا مہینہ نہیں بلکہ قومی شناخت، تاریخی شعور اور ظلم کے خلاف مزاحمت کے تصور سے  جڑا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK