Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اضافی ٹیرف میں کمی کیلئے معاہدہ

Updated: May 10, 2025, 1:20 PM IST | Agency | Washington

ٹیرف پالیسی کے اعلان کے بعد انگلینڈ معاہدہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا، دونوں ملکوں نے تاریخی قرار دیا۔

Donald Trump with British Prime Minister Keir Starmer. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک ’تاریخی‘ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو ان کی جانب سے دنیا بھر میں عائد کردہ نئے ٹیرف کے بعد کسی ملک سے پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی گوشت، اسٹیل، ایلومینیم اور زرعی مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک وسیع تر رسائی حاصل ہو گی، جبکہ برطانوی کاروں پر کچھ امریکی ٹیرف کم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ 
اسٹارمر نے بھی اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اتحادی افواج کی نازی جرمنی پر فتح کے ۸۰؍ ویں دن کی مناسبت سے ایک یادگار موقع پر ہوا۔ معاہدے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں اور دونوں فریقین نے کہا ہے کہ مزید بات چیت جاری رہے گی۔ تاہم امریکہ کی جانب سے برطانیہ پر ۱۰؍فیصد کا عمومی ٹیرف بدستور برقرار رہے گا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ جلد ہی چین اور یوروپی یونین کے ساتھ بھی مثبت پیش رفت ممکن ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK