Inquilab Logo

زرعی قوانین : بہار کےوزیرصحت نےکانگریس پرجارحانہ تنقید کی

Updated: December 03, 2020, 10:57 AM IST | Agency | Patna

تحریک کیلئے کسانو ں کو اکسا نے کا الزام عائد کیا ۔ منگل پانڈ ے نے یہ تک کہا کہ زرعی اصلاحات سے کانگریس کا سینہ پھٹ رہا ہے

Mangal Panday
بہار کے وزیرصحت منگل پانڈے ۔

بی جے پی نے زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت میں دہلی میں  جاری تحریک کیلئے کانگریس پر کسانوں کو اکسانے کا الزام لگایا اور کہاکہ جس نے کسانوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا ،آج پردے کے پیچھے سے انہیں گمراہ کر رہی ہے ۔
 بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے بدھ کو کہاکہ کسانوں کو تحریک کیلئے اکسانے کے پس پرہ سیاست کرنے والی کانگریس کا چہرہ عوام کے سامنے ظاہرہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے کبھی کسانوں کا بھلا نہیں کیا ۔ ان کا استعمال وہ ووٹ بینک کے طور پر کرتی رہی ۔
  پانڈے نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کی حکومتوں کے دور میں کسانوں کی حالت کیسی تھی ؟یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ آج کانگریس نے نہ نیتی  بدلی ہے اور نہ ہی نیت ۔ یہی وجہ ہے کہ جب وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں زرعی اصلاحات قانون بنایا تو اس کاسینہ پھٹ رہا ہے اور پردے کے پیچھے اس کے لیڈر کسانوں کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ان کا چہرہ اب بے نقاب ہو چکا ہے ۔
 بی جے پی لیڈر نے کہاکہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے  زرعی اصلاحات قانون کو کسانوں کے مفاد میں بتایا ہے لیکن کانگریس کے  لیڈروں کو تو صرف گمراہ کرنا ہے ۔ وہ کسانوں کے مظاہرے کو ہوا دے کر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔ ان کی یہ سیاست کبھی نہیں چمکنے والی ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کا اقتدار اب گزرے زمانے کی بات ہوگئی ہے ۔
  پانڈے نے کہاکہ اصل میں کانگریس کی ترجیحات میں کبھی بھی عوامی اور قومی مفاد ات نہیں رہی ہیں ۔ ایسی سیاست طویل عرصے تک نہیں چل سکتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک ایک کرکے ریاستوں سے عوام اس کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن اب دور نہیں جب کانگریس کے نام تک کو لوگ پوری طرح سے بھول جائیںگے ۔
 وزیرصحت نے کہا:’’کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مرکز اور بہار حکومت پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ جلد ہی کورونا کی ویکسین بھی دستیاب ہوگی ۔ ریاست میں اب صرف۸۰۰؍ روپے میں کورونا کی جانچ ہوگی ۔ کورونا بحران میں حکومت ہر وقت عوام کے ساتھ ہے ۔ آپ بھی محتاط رہیں، ماسک ضرور پہنیں ، جسمانی فاصلہ کے اصول پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK