• Tue, 06 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

احمد الاحمد کو ایشیز سیریز میں اعزاز، اسٹیڈیم میں موجود ۴۸؍ ہزار افراد نے کھڑے ہوکر استقبال کیا

Updated: January 05, 2026, 2:22 PM IST | Agency | Sydney

 دسمبر میں سڈنی کے مشہور بونڈی ساحل  پر دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے اور بے گناہوں کی  جان بچانے والے احمد الاحمد کو اتوار کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آغاز پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Two heroes, Ahmedul Ahmed and Usman Khawaja, meet at the Sydney Cricket Ground (SCG). One risked his life to save the lives of innocents and the other raises his voice for the oppressed even when it is no longer easy to raise his voice. Picture: INN
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی ) پر ۲؍ ہیرو احمدالاحمد اورعثمان خواجہ کی ملاقات۔ ایک نے اپنی جان پر کھیل کر معصوموں  کی جان بچائی اور دوسرا مظلوموں کیلئے اس وقت بھی آواز بلند کرتا ہے جب آواز بلند کرنا آسان نہیں رہ گیاہے۔ تصویر: آئی این این

 دسمبر میں سڈنی کے مشہور بونڈی ساحل  پر  دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے اور  بے گناہوں کی  جان بچانے والے احمد الاحمد کو اتوار کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آغاز پر  شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ احمد الاحمد  جو ’’بونڈی کے ہیرو‘‘ کے طور پردنیا بھر میں مشہور ہوگئے ہیں،  اپنا دایاں ہاتھ سلنگ (پٹی) میں ڈالے   سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر  پہنچے تو اسٹیڈیم میں  موجود  ۴۸؍ ہزار افراد  ان کے اعزاز میں کھڑے ہوگئے اور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔  

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

یاد رہے کہ  ۴۳؍ سالکہ  احمد الاحمد، جو شامی نژاد آسٹریلوی شہری ہیں، نے اس وقت  حملہ آور کو پکڑ لیاتھا جب وہ معصوم  افراد پر اندھادھند  گولیاں برسا رہا تھا۔ اسٹیڈیم میں ان کے ساتھ ۱۴؍ سالہ کی چھایا دادون بھی تھیں  جنہوں نے ۲؍ بچوں کو گولیاں سے بچانے کیلئے اپنے پیچھے چھپا لیاتھا۔  ان کے پیر میں گولی لگی تھی اور وہ بیساکھی لے کر پہنچی تھیں۔ جس وقت  ان کیلئے تالیاں بج رہی تھیں ،اس وقت ان کے جذبات چہروں سے عیاں  تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK