• Wed, 07 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر یونائیٹڈ میں بڑا دھماکہ: روبن ایمورم برطرف، ڈیرن فلیچر عبوری منیجر مقرر

Updated: January 05, 2026, 9:53 PM IST | Manchester

انگلش پریمیر لیگ کے مشہور کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے ہیڈ کوچ روبن ایمورم کو ان کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کر دیا ہے۔ ۴۰؍ سالہ پرتگالی کوچ کا یونائیٹڈ کے ساتھ۱۴؍ ماہ کا سفر لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف ۱۔۱؍ گول سے ڈرا ہونے والے میچ کے بعد ختم ہو گیا۔

Ruben Amorim.Photo:INN
روبن ایموریم۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کے مشہور کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے ہیڈ کوچ روبن ایمورم کو ان کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کر دیا ہے۔ ۴۰؍ سالہ پرتگالی کوچ کا یونائیٹڈ کے ساتھ۱۴؍ ماہ کا سفر لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف ۱۔۱؍ گول سے ڈرا ہونے والے میچ کے بعد ختم ہو گیا۔
روبن ایمورم کو نومبر ۲۰۲۴ء  میں بڑی توقعات کے ساتھ کلب میں لایا گیا تھا، لیکن حالیہ نتائج اور کلب کی انتظامیہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی تلخی ان کی رخصتی کا سبب بنی۔یونائیٹڈ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے اور گزشتہ ۱۱؍ میچوں میں سے وہ صرف ۳؍ جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ لیڈز کے خلاف میچ کے بعد ایمورم کے بیانات نے آگ کا کام کیا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ صرف ایک کوچ نہیں بلکہ  منیجر کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں، جس سے ان کے اور کلب کے ڈائریکٹر جیسن ولکوکس کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھئے:انجری کے بعد سندھو کی واپسی، ملائیشیا اوپن میں ہندوستان کی قیادت کریں گی

اطلاعات کے مطابق جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں نئے کھلاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر بھی کوچ اور انتظامیہ کے درمیان شدید تنازع پایا جاتا تھا۔کلب نے اعلان کیا ہے کہ انڈر ۱۸؍ ٹیم کے کوچ اور سابق مایہ ناز کھلاڑی ڈیرن فلیچر عارضی طور پر ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈیرن فلیچر بدھ (۷؍ جنوری) کو برنلے کے خلاف ہونے والے پریمیر لیگ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کریٹکس چوائس ایوارڈز ۲۰۲۶ء: ایتھن ہاک، جمی کیمل کا وینزویلا حملے پر ردعمل

مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’کلب کی قیادت نے  یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے تاکہ ٹیم پریمیر لیگ میں بہترین پوزیشن حاصل کر سکے۔ ہم روبن کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمورم کی قیادت میں یونائیٹڈ نے مئی ۲۰۲۵ء میں یوئیفا یوروپا لیگ کا فائنل بھی کھیلا تھا، تاہم مقامی لیگ میں مسلسل ناکامیوں نے ان کے مستقبل کا فیصلہ کر دیا۔
کیمرون نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا، کوارٹر فائنل میں مراکش سے ٹکر
افریقہ کپ آف نیشنز کے ناک آؤٹ مرحلے میں کیمرون نے جنوبی افریقہ کو۱۔۲؍گول  سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیمرون کا مقابلہ میزبان ملک مراکش سے ہوگا۔رباط کے مدینہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کیمرون نے آغاز سے ہی دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے ۳۴؍ویں منٹ میں جونیئر شمادیو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر کیمرون کو برتری دلائی۔


دوسرے ہاف کے آغاز کے محض دو منٹ بعد لیورکوزن سے وابستہ نوجوان فارورڈ کرسچن کوفانے نے شاندار ہیڈر کے ذریعے برتری کو۰۔۲؍گول  کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات (۸۸؍ ویں منٹ) میں ایویڈنس مکگوپا نے گول کر کے اسکور ۱۔۲؍گول  کر دیا، جس سے میچ میں سنسنی پیدا ہو گئی، تاہم کیمرون نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔کیمرون کے لیے یہ فتح اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، جہاں لیجنڈ فٹبالر سیموئل ایٹو نے کوچ مارک برائس کو ہٹا کر ڈیوڈ پگو کو ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK