Inquilab Logo Happiest Places to Work

احمد آباد: این فرینک، ملالہ کی کتابیں پڑھنے والوں سے ’مسلمان نہ ہونے‘ کا ثبوت مانگا گیا

Updated: August 28, 2026, 6:59 PM IST | Ahemdabad

احمد آباد میں شرپسندوں کے ایک گروپ نے ایک عوامی پارک میں یہودی لڑکی این فرینک کی کتاب ”دی ڈائری آف اے ینگ گرل“ اور پاکستان کی شہرت یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”آئی ایم ملالہ“ پڑھنے والے افراد کے ایک گروپ کو ہراساں کیا اور ان پر حملہ کیا۔ اس خاموش مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم ’اسٹوڈنٹ اینڈ یوتھ کلیکٹیو‘ نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے شرکاء کو مارا پیٹا، زبردستی پولیس وین میں بٹھایا اور وسترا پور پولیس اسٹیشن لے گئے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

گجرات کے احمد آباد میں شرپسندوں کے ایک گروپ نے ایک عوامی پارک میں یہودی لڑکی این فرینک کی کتاب ”دی ڈائری آف اے ینگ گرل“ اور پاکستان کی شہرت یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”آئی ایم ملالہ“ پڑھنے والے افراد کے ایک گروپ کو ہراساں کیا اور ان پر حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق، اس گروپ میں مبینہ طور پر بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے حامی شامل تھے۔ احمد آباد پولیس فی الحال تین افراد سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دنوں شہر کے ایک نجی اسکول آنند نکیتن پر اپنی مطالعہ کی فہرست سے مذکورہ بالا دونوں کتابوں کو نکالنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا، اس کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے چند افراد نے خاموش احتجاج کے طور پر ان کتابوں کے مطالعے کیلئے جمع ہوا تھا۔ ایک منتظم کے مطابق، شرپسندوں کے گروپ نے قارئین کو پریشان کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ثابت کریں کہ وہ مسلمان نہیں ہیں۔

اس خاموش مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم ’اسٹوڈنٹ اینڈ یوتھ کلیکٹیو‘ نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے شرکاء کو مارا پیٹا، زبردستی پولیس وین میں بٹھایا اور وسترا پور پولیس اسٹیشن لے گئے۔ مبینہ طور پر ایک قاری کو دھمکی دے کر کہا گیا کہ اگر اس نے واقعے کی ویڈیو بنانا جاری رکھا تو اسے ”غائب“ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: پینگوئن انڈیا سونیا گاندھی کی کتاب شائع نہیں کرے گا، تبدلیوں کا مطالبہ مسترد

احمد آباد پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ ۲ نامزد ملزمین اور تقریباً ۱۸ نامعلوم افراد کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی متعدد دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر (نمبر 11191020260278/2026) درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تین ملزمان کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK