Updated: August 28, 2026, 7:00 PM IST
| New Delhi
نیدرلینڈز اور ارجنٹائنا نے اپنے اپنے سیمی فائنل میں سخت مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرکے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیمیں سنیچر کو خطاب کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ۲۰۲۲ءکے ورلڈ کپ فائنل کی بھی تکرار ہوگی، جس میں نیدرلینڈز نے کامیابی حاصل کی تھی۔
نیدرلینڈز اور ارجنٹائنا نے جمعرات کو اپنے اپنے سیمی فائنل میں سخت مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرکے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیمیں سنیچر کو خطاب کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ۲۰۲۲ءکے ورلڈ کپ فائنل کی بھی تکرار ہوگی، جس میں نیدرلینڈز نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایمسٹلوین میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں تین مرتبہ کی دفاعی چیمپئن نیدرلینڈز نےبلجیم کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں سخت مقابلہ رہا، تاہم ۲۸؍ویں منٹ میں فریڈریکے ماتلا نے شاندار ون ہینڈڈ ڈیفلیکشن کے ذریعے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ بلجیم نے برابری کی بھرپور کوشش کی اور میچ کے آخری مرحلے میں فامکے فان ہیل نے گول بھی کیا، لیکن ویڈیو ریویو کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔ نیدرلینڈز نے برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنالی۔’
یہ بھی پڑھئے:رتیک روشن اور سوزین خان کے بیٹے ریحان روشن کا میوزک کریئر کا آغاز
دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائنا نے آسٹریلیا کو ۰۔۱؍ سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کی۔ پہلے دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں دفاعی طور پر مضبوط رہیں اور زیادہ مواقع پیدا نہ کرسکیں۔ تیسرے کوارٹر میں ارجنٹائنا نے دباؤ بڑھایا، لیکن گول نہ ہوسکا۔ بالآخر ۴۷؍ویں منٹ میں جولیئٹا جونکاناس نے پنالٹی کارنر کے ایک خوبصورت ویری ایشن پر گیند کو جال میں پہنچا کر ارجنٹائنا کو برتری دلائی۔ آسٹریلیا نے آخری لمحات میں برابری کی کوشش کی، لیکن ارجنٹائنا کی گول کیپر کرسٹینا کوسینٹو نے شاندار دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
دریں اثنا، ہندوستانی خواتین ٹیم نے جرمنی کو۱۔۳؍گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پانچویں مقام حاصل کیا، جو ۱۹۷۴ء کے بعد اس کا بہترین نتیجہ ہے۔ ایشیکا نے ۴۳؍ویں منٹ میں ہندوستان کو برتری دلائی، جس کے ایک منٹ بعد نونیت کور نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور ۰۔۲؍گول کردیا۔ آخری کوارٹر کے آغاز میں نونیت نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے ہندوستان کی برتری ۰۔۳؍گول کردی۔ جرمنی کی لین کرنگس نے اختتامی لمحات میں ایک گول کیا، لیکن ہندوستان نے۱۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:سری لنکا کے خلاف سیریز میں ہندوستان کے لیے کئی مثبت پہلو: شبھ من گل
اسپین نے چین کو شوٹ آؤٹ میں ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر ساتواں مقام حاصل کیا۔ انگلینڈ نے امریکہ کو۱۔۳؍گول سے ہرا کر نویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ جاپان نے اسکاٹ لینڈ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر ۱۱؍واں مقام حاصل کیا۔ آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ۱۳؍واں مقام حاصل کیا، جبکہ نیوزی لینڈ نے چلی کو ۲۔۳؍ سے ہرا کر ۱۵؍ویں پوزیشن اپنے نام کی۔