• Thu, 15 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئر فرانس: مسلم اکثریتی ممالک کے پائلٹوں کے اسرائیلی فضائی حدود استعمال پر روک

Updated: October 15, 2026, 10:09 PM IST | Paris

فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل کی جانب سے عائد کی گئی ان نئی پابندیوں کی تعمیل کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت ان ۳۱؍ مسلم اکثریتی ممالک کی بنیادی یا دُہری شہریت رکھنے والے پائلٹوں اور کیبن کرو کے اراکین کے اسرائیلی فضائی حدود میں داخلے یا پرواز پر پابندی لگا دی گئی ہے جن کے تل ابیب کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

  فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل کی جانب سے عائد کی گئی ان نئی پابندیوں کی تعمیل کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت ان ۳۱؍ مسلم اکثریتی ممالک کی بنیادی یا دُہری شہریت رکھنے والے پائلٹوں اور کیبن کرو کے اراکین کے اسرائیلی فضائی حدود میں داخلے یا پرواز پر پابندی لگا دی گئی ہے جن کے تل ابیب کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن نے ایک بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت ۳۰؍ ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز کے کو-پائلٹ کی جانب سے طیارے کو حادثے کا شکار بنانے اور مسافروں کو ہلاک کرنے کی مبینہ کوشش کے بعد سامنے آئی ہے۔ جہاز میں سوار ۱۷۴؍ مسافروں میں سے ۱۵۰؍  کا تعلق اسرائیل سے تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی حمایت پر انڈونیشیا میں اینڈریا بوچیلی کے کنسرٹ کی منسوخی کا مطالبہ

 تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔کاک پٹ میں ہونے والی جھڑپ کے دوران عمان سے تعلق رکھنے والے کو-پائلٹ نے ہندوستانی پائلٹ سمت مچھار پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ اس افر ا تفری میں جہاز محض ایک منٹ کے اندر تقریباً ۱۷؍ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آ گیا تھا، جس کے بعد اسے شمالی مغربی سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر محفوظ طریقے سے لینڈ کرا لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایئر فرانس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز کی طرح اس کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ ’’ان تمام ممالک کے طے شدہ اینٹری قوانین کی پاسداری کرے جہاں وہ اپنی سروسیز فراہم کرتی ہےاور یہ قوانین مسافروں اور عملے کے تمام اراکین دونوں پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ’’نازا‘‘ دیکھ کر ناظرین کی آنکھیں نم، کئی منٹ تک خاموش بیٹھے رہے

اسرائیلی میڈیا اور فرانسیسی تحقیقاتی جریدے میڈیا پارٹ کے مطابق، اسرائیل کی ان نئی پابندیوں میں شامل زیادہ تر مسلم اکثریتی ممالک ہیں، جن میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ، انڈونیشیا، ملیشیا، ایران، عراق، سعودی عرب، قطر، لبنان، شام ، یمن اور سوڈان شامل ہیں۔اس فہرست میں کچھ غیر مسلم اکثریتی ممالک بھی شامل ہیں، جن میں شمالی کوریا، کیوبا، نکاراگوا، بیلیز اور وینزویلا شامل ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اس فہرست میں کولمبیا کو بھی شامل کیا گیا ہے، حالانکہ اس کے نئے صدر نے جلد ہی اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر لائن یونائیٹڈ ایئر لائنز اور اسمارٹ ونگز ائیر لائنزنے بھی ان نئے قواعد کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK