ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے کیبن کریو اور فرنٹ لائن اسٹاف کے لیے نئے یونیفارم متعارف کرائے ہیں۔ نئے یونیفارم میں جدید ڈیزائن کے ساتھ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی روایتی ٹیکسٹائل اور دستکاری کو شامل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2026, 6:01 PM IST | Mumbai
ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے کیبن کریو اور فرنٹ لائن اسٹاف کے لیے نئے یونیفارم متعارف کرائے ہیں۔ نئے یونیفارم میں جدید ڈیزائن کے ساتھ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی روایتی ٹیکسٹائل اور دستکاری کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے کیبن کریو اور فرنٹ لائن اسٹاف کے لیے نئے یونیفارم متعارف کرائے ہیں۔ نئے یونیفارم میں جدید ڈیزائن کے ساتھ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی روایتی ٹیکسٹائل اور دستکاری کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ یونیفارم سے مرحلہ وار نافذ کیے گئے ہیں۔ یونیفارم کے ڈیزائن میں ملک کی پانچ ریاستوں کی روایتی ٹیکسٹائل اور فنون سے متاثرہ عناصر شامل کیے گئے ہیں: تمل ناڈو: کانجیورم (Kanjeevaram)، ہماچل پردیش: پٹو (Pattu)، گجرات: پٹولا (Patola)، آسام: گاموسا (Gamosa)، مدھیہ پردیش: باگ (Bagh) پرنٹ۔ ایئر لائن کے مطابق یہ ڈیزائن ہندوستان کے مختلف علاقوں، ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان روابط کی نمائندگی کرتا ہے۔
نئے یونیفارم کیبن کریو، ایئرپورٹ سروسیز، ایوی ایشن سیکوریٹی اور فلائٹ آپریشنز سے وابستہ ملازمین کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کے تقریباً ۸؍ہزارملازمین میں سے ۵۲۰۰؍ سے زائد اسٹاف کو نئے یونیفارم دیے جائیں گے۔ پائلٹس کے یونیفارم میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، تاہم ان کے لیے مکمل طور پر نیا یونیفارم متعارف نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹائمز اسکوائر پرحملہ کا شکار ہونےوالی ایرن پیاسینٹی کون تھیں؟
یونیفارم میں روایتی کرتی سے متاثرہ جدید سِلویٹ استعمال کیے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ٹیلرڈ جیکٹس، اسکارف اور پاکٹ اسکوائرز شامل کیے گئے ہیں، تاکہ روایتی ہندوستانی انداز کو جدید اور پروفیشنل ایئرلائن لُک کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ یونیفارم کا بنیادی رنگ ایئر انڈیا ایکسپریس کا ایکسپریس بلیو، ہے جبکہ ایکسپریس اورنج کو نمایاں انداز میں استعمال کیا گیا ہے۔ یونیفارم کے لیے بنانا کریپ فیبرک استعمال کیا گیا ہے، جسے آرام دہ، پائیدار، سانس لینے کے قابل اور روزمرہ ایئرلائن آپریشنز کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کی ڈیزائنر پوجا کرشنن نے خواتین کیبن کریو، ایئرپورٹ سروسیز، ایوی ایشن سیکوریٹی اور فلائٹ آپریشنز اسٹاف کے یونیفارم کا ڈیزائن تیار کیا۔ مرد کیبن کریو کے یونیفارم کوٹرینٹ لمیٹڈ کے تعاون سے تیار کیا گیا، جو ٹاٹا گروپ کی کمپنی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نئی دہلی: بسوں کیلئے سخت حفاظتی ضابطے، پردے اور غیر مجاز اسٹاپ پر پابندی
نئے یونیفارم ایئر انڈیا ایکسپریس کی ٹیلز آف انڈیا پہل کا حصہ ہیں۔ اس مہم کے تحت ایئر لائن پہلے ہی اپنے طیاروں کی دم پر ہندوستان کے مقامی فنون، دستکاری اور ثقافتی ورثے سے متاثرہ مختلف ڈیزائن متعارف کرا چکی ہے۔ اب اسی تصور کو عملے کے یونیفارم تک بھی پہنچایا گیا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کے پاس ۱۰۰؍ سے زائد طیاروں کا بیڑا ہے اور ایئر لائن روزانہ ۵۰۰؍ سے زیادہ پروازیں چلاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے یونیفارم کا مقصد نہ صرف ملازمین کی ظاہری شناخت کو بہتر بنانا ہے بلکہ مسافروں کے تجربے میں بھی ایک یکساں اور جدید برانڈ امیج پیش کرنا ہے۔