• Tue, 03 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’این سی پی انضمام پراجیت پوار نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی تھی‘‘

Updated: February 03, 2026, 7:29 AM IST | Mumbai

وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کا دعویٰ مگر این سی پی شرد کے لیڈر جتیندر اوہارڈنے بھی انضمام کے دعوؤں کی تصدیق کی

NCP`s Sharad claims that there was a discussion on merger between Ajit Pawar and Sharad Pawar
این سی پی شرد کا دعویٰ ہے کہ اجیت پوار اور شردپوار کے درمیان انضمام پر بات ہوئی تھی

اجیت پوار کے انتقال کے بعد این سی پی کے دونوں دھڑوں کے درمیان انضمام کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔ شرد پوار دھڑے کا دعویٰ ہے کہ انضمام تقریباً طے ہو چکا تھا، تاہم وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کسی بھی ایسے منصوبے سے صاف انکار کیا ہے۔ فرنویس نے کہا کہ اگر اجیت دادا سے کوئی بات چیت ہوئی ہوتی تو انہیں ضرور علم ہوتا۔ 
 وزیراعلیٰ فرنویس نے کہا کہ اگر اجیت پوار اور شرد پوار کے درمیان کوئی بات چیت ہوئی ہے تو انہیں اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ایسے وقت میں سیاسی بیان بازی مناسب نہیں۔ وہ چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے خود لیتی ہیں اور اس میں بی جے پی کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔ دونوں نیشنلسٹ کانگریس پارٹیاں اس وقت آزادانہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اے پی ) اور نیشنلسٹ کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے انضمام کے متعلق ۹؍ فروری کے بعد شرد پوار دھڑے کے لیڈر روہت پوار ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ اس دوران میٹنگز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ یہ واضح کیا جائے گا کہ انضمام کے لیے کون کون سے مراحل طے کیے گئے تھے اور کن نکات پر اتفاق ہوا تھا۔ پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ حلف برداری کے حوالے سے حقیقت میں کیا ہوا، پارٹی کے ایک ہونے کے بعد آگے کی حکمتِ عملی کیا طے ہوئی تھی۔
 اجیت دادا این سی پی کا انضمام چاہتے تھے : اوہاڑ 
 این سی پی(اجیت) کے سربراہ اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی ہوائی جہاز حادثے میں موت کے بعد سے دونوں این سی پی کے انضمام کے معاملے میں بیان بازیوں کا سلسلہ تھمے کا نام نہیں لے رہا ہے۔پیر کو این سی پی ( شرد) کے قومی جنرل سیکریٹری و رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے کہا ہے کہ ’’ اجیت پوار یہ چاہتے تھے کہ دونوں این سی پی کا انضمام ہو جائے۔ اس کا کوئی کتنا ہی انکار کرے لیکن یہ ۲؍ ہزار فیصد سچ ہے۔‘‘  اوہاڑتھانے میں این سی پی کے دفتر میں آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی راکھ (استھی کلش)کو خراج عقیدت پیش کرتے گئے تھے۔ اس موقع پر انہوںنے اجیت پوار کے تعلق سے کہاکہ ’’ وہ ایک صاف گو اور فوراً فیصلہ لینے والی شخصیت تھے اور خود کہ ہمہ جہت عوام کی خدمت میں لگے رہتے تھے۔‘‘انضمام کے متعلق استفسار پر  جتیندر اوہاڑ نے کہاکہ’’ اجیت دادا دونوں این سی پی کو ضم کرنا چاہتے تھے اور یہ بات ۱۰۰؍ نہیں بلکہ ۲؍ ہزار رفیصد سچ ہے۔ اگر اس سے کوئی انکار کرتا ہے تو کرتا رہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK