Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکھلیش یادونے بھی کانشی رام کیلئے بھارت رتن کا مطالبہ کیا

Updated: March 17, 2026, 3:06 PM IST | Agency | Lucknow

ایس پی سربراہ نے کہا کہ جو لوگ کانشی رام کے راستے پرچلتے ہیںوہ چاہتے ہیںکہ انہیںبھارت رتن سے نوازا جائے ۔

Akhilesh Yadav.Photo:INN
اکھلیش یادو۔آئی این این
لوک سبھا میںاپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بعد اب سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بانی کانشی رام کو ’بھارت رتن‘ سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’کانشی رام اور سماجوادی پارٹی نے ایک وقت میں مل کر ملک کو نئی سمت دی تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ اس وقت نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) اور بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر کانشی رام جی نے مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کیا تھا اور اسے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی بی جے پی اپنے ہر پروگرام میں بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر لے کر آئی۔
 
 
اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ کانشی رام جی کے راستے پر چلتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کانشی رام جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے۔ ہم بھی اس مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔‘‘ اکھلیش یادو سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوارکو وزیر اعظم نریند مودی کو خط لکھ کر کانشی رام کو ’بھارت رتن‘ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
 
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ہندوستانی حکومت سے سماجی انصاف کے عظیم علمبردار اور بہوجن شعور کے رہنما کانشی رام جی کو بھارت رتن سے نوازنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘ کانگریس رہنما نے اپنی پوسٹ میں پی ایم او کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’یہ اعلیٰ ترین قومی اعزاز کانشی رام جی کے ساتھ ساتھ اس پوری تحریک کو ایک خراج عقیدت ہوگا جس نے کروڑوں بہوجنوں کو ان کے حقوق، حصہ داری اور خودداری کی راہ دکھائی۔ اس مطالبے کیلئے پی ایم او انڈیا کو میرا خط ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK