• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکھلیش یادو ناراض ساتھیوں سے ہاتھ ملائیں گے

Updated: October 03, 2026, 12:49 PM IST | Hamidullah Siddiqui | Luckhnow

جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے ماضی کی رنجشیں بھلا کر ساتھ آنے کی اپیل کی۔

Akhilesh Yadav. Picture: INN
اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے راجیہ سبھا انتخابات کے تناظر میں پارٹی سے دور ہو جانے والے رہنماؤں اور دیگر سیاسی ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ملانے کا اشارہ دیا ہے۔ جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات ’ملاپ کا وقت‘ ہوتے ہیں اور اس موقع پر ماضی کی غلطیوں سے آگے بڑھتے ہوئے اصولی معاملات پر متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔

 اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ملک کی جمہوریت، آئین اور معیشت پر حملہ ہو رہا ہے، یا پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کے فیصلے کو غلط سمجھتا ہے، توماضی کی تمام شکایات کو ایک طرف رکھ کر’ملاپ‘ کے وقت ایسے دوستوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جا سکتا ہے جو ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ووٹ چوری پربرہم نواجون استعفیٰ سے کم کیلئے تیار نہیں

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ماضی کی باتوں کو بھلا دیا جائے گا۔ اکھلیش کا یہ بیان اس لئے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ سماجوادی پارٹی کے رہنما اتر پردیش میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے تیسرے امیدوار کو میدان میں اتارنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ اگر امیدواروں کی تعداد دستیاب نشستوں سے زیادہ ہوتی ہے تو انتخابات میں مقابلہ ہو سکتا ہے اور کراس ووٹنگ کا امکان بھی زیر بحث آ سکتا ہے۔

اس سے قبل ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی کے کئی ارکان اسمبلی  ۲۰۲۷ء کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے کے خواہش مند ہیں اور ان کے رابطے میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK