Inquilab Logo

اکشے کمار فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل ‘ کی شوٹنگ کے منتظر

Updated: October 12, 2023, 3:03 PM IST | Mumbai

اکشے کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل ‘ کی شوٹنگ کے منتظر ہیں اور تقریباً ۲۰؍ برس بعد روینہ ٹنڈن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ اکشے کمار روہت شیٹی کی نئی فلم’ سنگھم اگین‘ میں بھی اداکاری کریں گے جس میں کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

Akshay Kumar. Photo: INN
اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار نے ۲۰؍ سال بعد فلم ’ویکم ٹو دی جنگل ‘ میں روینا ٹنڈن کے ساتھ کام کرنے پر تجسس ظاہر کیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بیان کیا ہے کہ وہ ’ویکلم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کے منتظر ہیں جس میں وہ تقریباً ۲۰؍ برسوں بعد روینہ ٹنڈن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے فلم کے تعلق سے کہا کہ ہم فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل ‘میں کام کرنے والے ہیں اور اس کی شوٹنگ بھی جلد ہی شروع ہو گی۔ ہم نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں اور میں ویکلم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ کا منتظر ہوں جس میں ہم دونوں دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر آئیںگے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)


خیال رہے کہ اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے جن میں میں کھلاڑی تو اناڑی اور مہرہ قابل ذکر ہیں۔ انہیں کئی مشہور نغموں جیسے تو چیز بڑی ہے مست مست اور ٹپ ٹپ برسا پانی میں بھی ساتھ دیکھا گیا ہے۔ آخری مرتبہ انہوں نے ۲۰۰۴ءکی فلم ’پولیس فورس اینڈ انسائیڈ اسٹوری ‘میں ساتھ کام کیا تھا۔ خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’مشن رانی گنج‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اب وہ ویلکم ٹو دی جنگل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ وہ روہت شیٹی کی نئی فلم ’سنگھم اگین‘ میں بھی اداکاری کریں گے جس میں ان کےعلاوہ، کرینہ کپور، رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK