Inquilab Logo

تشار دیشپانڈے کی خطرناک گیندبازی کی بدولت چنئی فاتح

Updated: April 29, 2024, 9:07 PM IST | Chennai

کپتان رتوراج گائیکواڑ (۹۸) ، ڈیرل مشیل (۵۲) کی شاندار بلے بازی کے بعد تشار دیشپانڈے کی خطرناک گیندبازی (۴؍ وکٹ) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے ۷۸؍رن سے کامیابی حاصل کی

Tushar Deshpande. Photo:INN
تشاد دیشپانڈے۔ (تصویر:آئی این این)

کپتان رتوراج گائیکواڑ (۹۸) ، ڈیرل مشیل (۵۲) کی شاندار بلے بازی کے بعد تشار دیشپانڈے کی خطرناک گیندبازی (۴؍ وکٹ) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۴۶؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو ۷۸؍ رن سے شکست دی۔ 
چنئی سپرکنگز نے سن رائزرس حیدرآباد کو ۲۱۳؍رن  کا ہدف دیا لیکن حیدرآباد کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکا۔ سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ  اور ابھیشیک  شرما زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہیں سکے۔  ہیڈ ۷؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے۱۳؍ رن بناکر  تشار دیشپانڈے کا شکار بن گئے ۔حیدرآباد نے دوسرے اوور میں لگاتار ۲؍ وکٹ گنوائے ۔ تشار دیشپانڈے نے انمول پریت اور ٹریوس ہیڈ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس اوور کے بعد حیدرآباد کا اسکور۲/۲۱؍رن ہوگیا۔
حیدرآباد نے چوتھے اوور میں تیسرا وکٹ گنوا دیا۔ تشار دیشپانڈے نے ابھیشیک شرما کو اوور کی ۵؍ویں گیند پر ڈیرل مشیل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ شرما۱۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس اوور کے بعد حیدرآباد کا اسکور۳/۴۲؍رن ہوگیا۔ حیدرآباد نے پاور پلے میں۵۳؍ رن بنائے ہیں، حالانکہ ٹیم کے ٹاپ۳؍ بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ۱۳، ابھیشیک شرما۱۵؍ اور انمول پریت صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تشار دیشپانڈے نے تینوں وکٹ حاصل کئے۔پاور پلے کے بعد چنئی نے شاردُل ٹھاکر کو امپیکٹ کھلاڑی بنایا۔ وہ شیوم دوبے کی جگہ کھیلنے آئے  ۔
حیدرآباد نے ۹؍ویں اوور کی ۵؍ ویں گیند پر چوتھا وکٹ گنوادیا۔ نتیش ریڈی۱۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ رویندر جڈیجا کے ہاتھوں وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس اوور کے بعد حیدرآباد کا اسکور۴/۷۳؍رن ہو گیا۔ حیدرآباد نے۱۱؍ ویں اوور میں۵؍واں وکٹ گنوا دیا۔ یہاں ایڈن مارکرم۳۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں متھیشا پتھیرانا نے بولڈ کیا۔ اس اوور کے بعد حیدرآباد کا اسکور۵/۸۶؍رن  ہو گیا۔ حیدرآباد نے ۱۶؍ویں اوور میں چھٹا وکٹ بھی گنوا دیا ہے۔ یہاں ہینرک کلاسن ۲۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ میتھیش پتھیرانا کے ہاتھوں ڈیرل مشیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ مشیل نے میچ میں تیسرا کیچ لیا۔ انہوں نے لیگ میں۱۰۰؍ سے زائد کیچ پکڑے ہیں۔ حیدرآباد نے۱۷؍ویں اوور کی دوسری گیند پر ۷؍واں وکٹ گنوا دیا۔ عبدالصمد ۱۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں شاردُل ٹھاکر نے سمیر رضوی کے ہاتھوں کیچ کیا۔
 تشار دیشپانڈے نے ۱۸؍ویں اوور میں حیدرآباد کو ۸؍واں جھٹکا دیا۔ انہوں نے پیٹ کمنس کو لانگ آن پوزیشن پر کیچ کروایا۔ اس سے قبل دیشپانڈے نے ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما اور انمول پریت سنگھ کو بھی پویلین بھیج دیا تھا۔مستفیض الرحمان نے سن رائزرس حیدرآباد کو ۹؍واں جھٹکا دیا۔ انہوں نے شہباز احمد کو ڈیرل مشیل  کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ میچ میں مشیلکا یہ۵؍واں کیچ تھا۔
ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی اور تیسرے ہی اوور میں اجنکیا رہانے (۹) کا وکٹ گنوا یا۔ اس کے بعد   ڈیرل مشیل نے رتوراج گائیکواڑ کے ساتھ دوسرے  وکٹ کیلئے ۱۰۷؍ رن کی شراکت قائم کی۔ ۱۴؍ویں اوور میں جے دیو انادکت نے ڈیرل مشیل کو نتیش کمار ریڈی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر حیدرآباد کو دوسری کامیابی دلائی۔ مشیل نے۳۲؍ گیندوں پر۷؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۵۲؍ رن  بنائے۔ رتوراج گائیکواڑ نے ۴۹؍ گیندوں پر۹۸؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۱۰؍ چوکے اور ۳؍ چھکے شامل تھے۔ شیوم دوبے۲۰؍ گیندوں پر۴؍ چھکے اور ایک چوکا لگا کر۳۹؍ رن اور ایم ایس دھونی (۵؍رن)  رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۲۱۲؍ رن کا اسکور بنایا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار اور جے دیو انادکت نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK