Inquilab Logo

میرابھائندر مہانگر پالیکا پرڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی توہین کا الزام

Updated: September 02, 2022, 10:27 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

ویسٹرن ایکسپریس ہائی وےپر موجود ڈراما تھیٹر کا نام بدل کر لتامنگیشکر کے نام پر رکھنے کی تجویز میرابھائندر مہانگر پالیکا کے آخری سیشن میںمنظور، کانگریس کا عدالت بھی جانے کا فیصلہ

This theater attributed to Dr. APJ Abdul Kalam is now being named as Lata Mangeshkar
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے منسوب اس تھیٹر کو اب لتا منگیشکر کا نام دیا جارہا ہے

:یہاں میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ایک ڈراما تھیٹر کو میزائل مین کہے جانے والے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام سےمنسوب کیا گیاتھا ۔ جسےاب گلوکارہ لتامنگیشکر سے منسوب کرکے اے پی جےعبدالکلام کی توہین کی گئی ہے۔میرا بھائندر میںکانگریس کے سابق کارپوریٹروں نے میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اعتراض کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس تھیٹر کو دوبارہ اے پی جے عبدالکلام سے منسوب کیا جائے اور اگرمطالبے پر عمل نہیں کیاگیا تواحتجاج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا ۔  
 میراروڈ کے نیا نگر میں مقیم اورعلاقے کے سابق کارپوریٹر زبیر انعامدار نے میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کو دیئےجانے والے خط کی کاپی دیتے ہوئےکہا کہ ’’ میرا بھائندر کے علاقے میں واقع ویسٹرن  ایکسپریس ہائی وے ( نیشنل ہائی وے نمبر ۸؍) کے قریب ریزرویشن کی بنیاد پر ایک بلڈر نے ایک ڈراما تھیٹرکی تعمیر کرکے اسے میرا بھائندر مہانگر پالیکاکےحوالےکیا تھا۔تھیٹر کا نام رکھنے کی تجویز ۷؍ جون ۲۰۱۵ء کومیرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی مہا سبھا باب نمبر۲؍ قرار داد نمبر ۴؍ اور ۲۷؍ کے مطابق پدم بھوشن، اور بھارت رتن سابق صدرجمہوریہ اور  میزائیل مین ڈاکٹر عبدالکلام کے نام متفقہ طور پر منظور کیاگیاتھا۔ اگر کسی عمارت کو نام دینے کا فیصلہ کارپوریشن کی جنرل اسمبلی میںکیا گیاہے تو ڈاکٹر اےپی جے عبدالکلام کا نام ہٹاکر دوسرے کے نام کرنا ان کی خدمات کی توہین کرنے کی مترادف ہے۔‘‘ 
 ایک سوال کے جواب زبیر انعامدار کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہےکہ بھارت رتن لتامنگیشکر کے نام سے کوئی دوسری عمارت وغیرہ بناکر ان سے منسوب کی جائے۔ہم خود بھی چاہتے ہیںکہ لتامنگیشکر کے نام کوئی یادرگار چیزقائم کی جائےلیکن ایک ایسے شخص کے نام سے جس نے اپنی زندگی ملک کے نام پر وقف کردی اورانہیں میزائل مین کے خطاب سے نواز گیا ان کے نام کو ہٹایا جانا غلط ہے ۔ اے پی جے عبدالکلام نے ۱۳؍ سے زائد  اہم  موضوع پر کتابیں لکھی ہیں اور ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے زندگی کا بیشترحصہ ملک کیلئے قربان کردیا ۔ ایک اہم عہدےپر ذمہ داری کے ساتھ کام کیا ۔
  میراروڈ کے سابق کارپوریٹر اشرف شیخ نے انقلاب سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے میرا بھائندر کے علاقے میں نیشنل ہائی وے نمبر۸  پر تعمیر ہونےوالا تھیٹرڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے منسوب کرکے انہیں حقیقی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔  
 اب افسوس کے ساتھ کہہ رہاں کہ ۲۶؍ اگست کو میرابھائندرمہانگر پالیکا کی آخری مہاسبھا میںجبکہ اس  سبھامیںیہ موضوع شامل بھی نہیں تھا اس کے باوجود ڈاکٹر اےپی جے عبدالکلام کے نام کو ہٹاکر اس تھیٹر کو لتامنگیشکر سےمنسوب کرنےکی تجویز بی جے پی کی اکثریت سے کارپوریشن میںمنظور کردی گئی ۔ 
 ایک سوال کےجواب میں انہوں نےمزید کہا کہ یہ ساری چیزیںمیرابھائندر مہانگر پالیکا کے اصول و ضوابط کےخلاف کی گئی ہے۔اس لئے اس معاملے میں کانگریس  کےتمام کارپوریٹروں نے اس کی مخالفت کی ہے اور اس سلسلےمیںمیرابھائندر مہانگرپالیکا کے میونسپل کمشنرکو خطوط لکھ کرتھیٹر کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سےمنسوب کرنےکامطالبہ کیا ہے اوراگر اس پر توجہ نہیں دی گئی تو کانگریس کےکارپوریٹرس اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ 
 اس سلسلے میں میرا بھائندر میونسپل کمشنر دلیپ ڈھولے سےمسلسل کوششوں کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔ البتہ سابق میئر جوسناحسنالیہ نے کہا کہ مذکورہ تھیٹرڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام  سے منسوب کردیا گیا تھالیکن آخری مہاسبھا میں نئی تجویز پیش کی گئی تھی اور اسے اکثریت سےمنظور کرلی گئی ہے ۔

mira road Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK