Inquilab Logo

ابوظہبی: حکمراں کے نمائندۂ خاص محمد طحنون کے انتقال پر محمد بن زاید کی تعزیت

Updated: May 02, 2024, 9:39 PM IST | Abu Dhabi

ابوظہبی کے حکمراں محمد بن زید (ایم بی زی) کے نمائندۂ خاص شیخ طحنون بن محمد کا ۸۲؍ سال کی عمر میں انتقال۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزراء نے اظہار تعزیت پیش کی۔سات دنوں کے سرکاری سوگ کا اعلان ۔

Muhammad Tahnoun. Image: X
محمد طحنون۔ تصویر: ایکس

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان العین خطے میں ابوظہبی کے حکمراں کے نمائندے شیخ طحنون بن محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کا جن کا (یکم مئی) بدھ کو انتقال ہو گیا۔ صدارتی محکمہ نے بیان جاری کیا کہ ’’صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے چچا شیخ طحنون بن محمد النہیان، العین میں ابوظہبی کے حکمراں کے نمائندے، آج انتقال کر گئے ہیں، رنج کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور النہیان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ‘‘ صدارتی محکمہ نے یکم مئی۲۰۲۴ءکو بدھ سے شروع ہونے والے سات دنوں کیلئے پرچم سر نگوں کرنے کے ساتھ سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔ 

واضح رہے کہ شیخ طحنون بن محمد اس سے قبل ابوظہبی کی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے چیئرمین اور سپریم پٹرولیم کونسل کے ڈپٹی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ جب بڑے تزئین و آرائش کےساتھ دبئی اور شارجہ سے شہر کا رابطہ بہتر کیا گیا تھا تو العین سے دبئی تک سڑک کا نام نومبر ۲۰۱۸ءمیں ان کے اعزاز میں رکھا گیا۔ وہ مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کے قریبی ساتھی تھے۔ طحنون بن محمد، شیخ زاید کے قریبی مشیر تھے۔ ۸۲؍ سال کی عمر میں شیخ طحنون بن محمد العین میں مشرقی علاقے میں حکمران کے نمائندے تھے۔ اس عہدے پر شیخ زاید ۱۹۶۶ء تک فائز رہے تھے۔ 
 نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر لکھا کہ’’آج، زاید کے ساتھی شیخ طحنون بن محمد النہیان، مالک حقیقی سے جاملے۔ صدر، النہیان کے پورے خاندان اور امارات کے معزز لوگوں سے ہماری تعزیت۔ ‘‘
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ’’ہماری تعزیت ان کی کامیابیوں، اور ان کی عطا، اور ان کے بچوں سےہے جنہوں نے اس ملک کو عزیز اور قیمتی حصہ عطا کیا۔‘‘

مرحوم کی نماز جنازہ آج یعنی ۲؍ مئی کو ابوظہبی کی مسجد اول میں امارت کے حکمراں، رشتہ داروں، دوستوں اور وزراء کی موجودگی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین البطین قبرستان میں عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK