Inquilab Logo

لوک سبھا کے ساتھ آندھرا، ادیشہ، اروناچل اور سکم میں اسمبلی الیکشن بھی ہوں گے

Updated: March 17, 2024, 1:26 AM IST | New Delhi

آندھرا میں ۱۳؍ مئی کو ، اروناچل اور سکم میں ۱۹؍ اپریل کو جبکہ ادیشہ میں ۱۳؍ مئی سے یکم جون کے درمیان ۴؍مرحلوں میں اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

Political hoardings are being removed as soon as the code of conduct is enforced. (PTI)
ضابطہ ٔ اخلاق نافذ ہوتے ہی سیاسی ہورڈنگز ہٹائے جارہے ہیں۔(پی ٹی آئی )

مرکزی الیکشن کمیشن نے  ۴؍ ریاستوں آندھرا پردیش، ادیشہ، اروناچل پردیش اور سکم کی کل ۴۱۴؍ اسمبلی سیٹوں کے لئے بھی انتخابات کرانے اور مختلف ریاستوں کی ۲۶؍ خالی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے الیکشن کمشنروںگیانیش کمار اورسکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ پریس کانفرنس میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ان ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا بھی  اعلان کیا۔
 الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق آندھرا پردیش کی تمام ۱۷۵؍اسمبلی سیٹوں کے  لئے۱۳؍ مئی کو لوک سبھا کی ووٹنگ کے چوتھے مرحلے کے ساتھ انتخابات ہوں گے۔اس کے  لئے ۱۸؍اپریل کو  نوٹیفکیشن  جاری کیا جائے گا۔  اسی طرح     اروناچل پردیش کی تمام  اسمبلی سیٹوں کے  لئے ۱۹؍اپریل کو لوک سبھا  کیلئے ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے ساتھ ہی  انتخابات ہوں گے۔ ادیشہ اسمبلی کی ۱۴۷؍سیٹوں کیلئے بالترتیب لوک سبھا الیکشن کے چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلے کے ساتھ  ۴؍ مرحلوں میں ۱۳؍ مئی ، ۲۰؍ مئی ، ۲۵؍ مئی اور یکم جون کو انتخابات ہوں گے۔    
 سکم میں  تمام ۳۲؍ اسمبلی  سیٹوں کے لئے  انتخابات لوک سبھاالیکشن کےپہلے مرحلے کے ساتھ ۱۹؍ اپریل کو ہوں گے۔ ان چاروں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ۴؍ جون کو لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی ہوگی اور نتائج بھی اسی دن سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان ۴؍ ریاستوں کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ہماچل کی  ۶؍، گجرات کی۵؍، یوپی کی ۴؍، مغربی بنگال کی دو اور ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، تریپورہ، تلنگانہ، راجستھان، کرناٹک، بہار اور تمل ناڈو کی ایک ایک نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK