Inquilab Logo

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری کروائے گی

Updated: May 04, 2024, 8:31 PM IST | New Delhi

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کے خلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Prajol Revanna. Photo: INN
پرجول ریونا۔ تصویر: آئی این این

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر روپوش ہیں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہ بلیو کارنر نوٹس جاری کروایا جائے گا۔ بلیو کارنر نوٹس کا مطلب یہی ہے کہ سی بی آئی پرجول ریونّا کے خلاف تمام معلومات اکٹھا کررہی ہے، جرمنی میں ان کی لوکیشن، وہ کہاں کہاں جاتے ہیں، مالی لین دین اور دیگر معلومات۔ عام طور پر بلیو کارنر نوٹس اسی وقت جاری کیا جاتا ہے جب ملزم فرار ہو اور اس کے خلاف تفتیش شروع کی جانے والی ہو یا چارج شیٹ داخل کی جانی والی ہو کیوں کہ اس کے بعد چارج شیٹ اگر داخل ہوجاتی ہے تو پھر انٹر پول بلیو نوٹس کے بجائے ریڈ کارنر نوٹس جاری کردیتی ہے۔ 

اقوام متحدہ: عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

آئیے جانتے ہیں کہ انٹر پول کے مختلف رنگوں کے نوٹسوں کا مطلب کیا ہے؟ انٹر پول کی جانب سے عام طور پر ۷؍ طرح کے نوٹس جاری کئے جاتے ہیں جن میں ریڈ کارنر نوٹس، یلو نوٹس، بلیو نوٹس، بلیک نوٹس، گرین نوٹس، آرینج نوٹس اور پرپل نوٹس شامل ہیں۔ 
ریڈ کارنر نوٹس : کسی فرار مجرم کی گرفتاری یا اس کی لوکیشن کے بارے میں جاننے اور اسے گرفتار کروانے کے لئے یہ نوٹس جاری کروایا جاتا ہے۔ یہ انٹر پول کا سب سے سخت نوٹس ہوتا ہے۔ اس کے جاری ہوجانے کے بعد مجرم کے فرار کی راہیں پوری طرح سے مسدود ہوجاتی ہیں۔ 
یلو نوٹس: اس طرح کا نوٹس عام طور پر انٹر پول کی جانب سے گمشدہ بچوں کی تلاش، یا ایسے افراد کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جو اپنے بارے میں یا اپنی قومیت کے بارے میں بتانے سے قاصر ہوں۔ 
بلیو نوٹس : مجرمانہ معاملے کی تفتیش کے لئے کسی ملزم یا مجرم کی لوکیشن، اس کے مالی ٹرانزیکشن اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لئے یہ نوٹس جاری کروایا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ: پولیس روہت ویمولا کیس کی تفتیش دوبارہ شروع کرے گی

بلیک نوٹس: یہ نوٹس عام طور پر غیر تصدیق شدہ لاشوں اور ایسی لاشوں جن شناخت نہیں ہو سکی ہے، کے بارے میں معلومات دینے یا حاصل کرنے کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ 
گرین نوٹس: کسی ملزم یا مجرم کے بارے میں متعلقہ ممالک کو معلومات دینے اور اس کی ممکنہ سرگرمیوں سے آگاہ رہنے کے لئے یہ نوٹس جاری کروایا جاتا ہے۔ 
اورینج نوٹس: کسی ممکنہ واقعہ یا حادثے کی پیشگی اطلاع، دہشت گردانہ حملوں کے الرٹ اور دیگر الرٹس کے لئے یہ نوٹس دیا جاتا ہے۔ 
پرپل نوٹس: مجرموں کی جانب سے جرم کے طریق کار، جرم کے استعمال میں آنے والی اشیاء اور مختلف ساز و سامان کے بارے میں معلوم کے لئے یہ نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK