۲۰۳۰ء تک قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی بڑی کارپوریٹ کمپنیوں میں شامل ہونے کا منصوبہ۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 1:32 PM IST | Agency | New Delhi
۲۰۳۰ء تک قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی بڑی کارپوریٹ کمپنیوں میں شامل ہونے کا منصوبہ۔
امیزون نے منگل کواعلان کیا کہ وہ ۲۰۳۰ء تک ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں ۷؍ ارب ڈالر (تقریباً ۶۵؍ ہزار ۳۹۳؍ کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری پہلے سے معاہدہ شدہ ۴؍ ارب ڈالر کے علاوہ ہوگی۔ کمپنی نے اس موقع پر ہوا اور شمسی توانائی کے چار نئے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت ۹۳۴؍ میگاواٹ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:باغبانی کے شعبہ میں ریکارڈ پیداوارمتوقع
کمپنی کے مطابق اس سرمایہ کاری کے بعد وہ ہندوستان میں کاربن سے پاک توانائی خریدنے والی سرکردہ کارپوریٹ کمپنیوں میں شامل ہو جائے گی۔ ان چار منصوبوں میں کرناٹک میں ۲۳۴؍ میگاواٹ کا وِنڈ فارم شامل ہے جو ایشیا میں اب تک امیزون کا سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہوگا۔ اسی ریاست میں ۲۰۰؍ میگاواٹ کا شمسی اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے والا مشترکہ منصوبہ بھی قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں ۳۰۰؍ میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ اور راجستھان میں ۲۰۰؍ میگاواٹ کا ایک اور شمسی منصوبہ شامل ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ان منصوبوں کیلئے بجلی کی خریداری کے معاہدے کیے گئے ہیں اور یہ ہندوستان میں پہلے سے معاہدہ شدہ ۴ ؍ارب ڈالر کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔امیزون کے مطابق ان منصوبوں کے فعال ہونے کے بعد ہندوستان میں اس کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت ۲ گیگاواٹ سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے اتنی بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے جو ۳۵؍ لاکھ سے زیادہ ہندوستانی گھرانوں کی سالانہ ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہوگی۔