Inquilab Logo

 امیزون۱۸؍ہزارملازمین کی چھٹنی کرے گا ، کمپنی کا یہ اقدام مندی کے خطرات کا اشارہ دے رہا

Updated: January 06, 2023, 10:11 AM IST | New Delhi

امیزون کے سی ای او اینڈی جسی نے کمپنی کے عملے کو بھیجے گئے میمو میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سالانہ اسکیم کے تحت یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔چھٹنی کا یہ عمل سال گزشتہ کی دوسری ششماہی سے دھیرے دھیرے جاری ہے

A photo of the reception area of an Amazon office; Photo: INN
امیزون کے ایک دفتر کے استقبالیہ حصے کی تصویر; تصویر:آئی این این

 امیزون جلد ہی اپنے ۱۸؍ ہزار ملازمین کی چھٹنی کرے گی ۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ تعداد سابقہ اندازے سے کافی زیادہ ہے۔ امریکی کمپنی کے اس اقدام سے ٹیکنالوجی سیکٹرمیں مندی کے آثارنظر آرہے ہیں۔ 
 رپورٹ کے مطابق امیزون کے سی ای او اینڈی جسی نے بدھ کو اپنے عملے کو بھیجے گئے میمو میں یہ اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سالانہ اسکیم کے تحت یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔ ملازمین کی چھٹنی کی شروعات گزشتہ سال ہوئی تھی جب لگ بھگ ۱۰؍ہزار ملازمین کو کام سے نکال دئیے جانے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ یہ عمل کمپنی کارپوریٹ رینکس کے حساب سے امیزون کی ری ٹیل ڈیویژن اور ہیومن ریسورسیز کے ریکروٹنگ جیسے محکموں پر مرتکز ہوگا۔
طویل دورانیہ میں مواقع کو بھنانے میں مدد ملے گی
 بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی جسی نے کہا کہ ’’کمپنی (امیزون)  ماضی میں غیریقینی دور سے گزری ہے اور کئی مشکل دور سے ابھری بھی ہے۔ ہم آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ ان چیلنجز سے ہمیں ایک مضبوط کوسٹ اسٹرکچر کے ساتھ طویل وقتی اہداف کو بھنانے میں مدد ملے گی۔‘‘
 حالانکہ کئی ماہ  سے امیزون میں چھٹنی کے اندیشے برقرار ہیں۔ کمپنی نے تسلیم کیا کہ اس نے وباء کے دوران بہت سے لوگوں کو کام پر رکھا ہے۔ اس کے باعث کمپنی کا آؤٹ لک کمزور ہوگیا ہے۔ امیزون سے پہلے دوسری کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں چھٹنی کا اعلان کرچکی ہیں۔ 
 اس سے پہلے بدھ کو ہی سیلز فورس انکارپوریشن نے اپنے لگ بھگ ۱۰؍فیصد ملازمین کوکام سے نکالنے اور اپنی ریئل اسٹیٹ ہولڈنگز میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔
 خیال رہے کہ گزشتہ سال ماہ ستمبر تک امیزون کے ملازمین کی مجموعی تعداد تقریباً ۱۵؍ لاکھ سے زائد تھی۔ اس طرح موجودہ چھٹنی اس کے مجموعی ورک فورس کے موازنہ میں ایک فیصد ہے۔
امیزون کے شیئر کے دام بڑھے
 امیزون کی جانب سے چھٹنی کا اعلان کئے جانے کے اعلان کا  مثبت اثر شیئر بازار میں نظر آیا۔امریکی شیئر بازار میں امیزون کے حصص کے دام میں ۲؍ فیصد کی بہتری نظر آئی۔ تادم تحریر اسکے ایک شیئر کی قیمت ۸۵ء۱۴؍ فی ڈالر (۷؍ہزار ۳۲؍روپے کم و بیش) ہے۔

amazon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK