Inquilab Logo

امیزون ۲۰۳۰ء تک ہندوستان میں ۱۲ء۷؍ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

Updated: May 19, 2023, 11:56 AM IST | Mumbai

ہندوستان میں کلائوڈ سروسیز کی بڑھتی مانگ کے سبب یہ سرمایہ کاری کلائوڈ انفرااسٹرکچر میں کی جائے گی جو ہندوستانی کرنسی کے مطابق ایک لاکھ ۵؍ہزار ۶۰۰؍کروڑ روپے ہوتی ہے

An inside view of the AWS i.e. Amazon Web Services office
اے ڈبلیو ایس یعنی امیزون ویب سروسیز کے دفتر کا اندرونی منظر

 امیزون ویب سروسز نے ہندوستان میں۲۰۳۰ءتک کلاؤڈ انفراسٹرکچر میں ۱۲ء۷؍ارب ڈالر یعنی ایک لاکھ۵؍ہزار ۶۰۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 کمپنی نےیہاں کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہندوستان میںصارفین کے ذریعہ کلاؤڈسروسیزکی بڑھتی ہوئی مانگ کوپورا کرنے کے لیے کی جائے گی۔ یہ سرمایہ کاری۲۰۳۰ءتک ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میںایک لاکھ ۹۴؍ہزار ۷۰۰؍کروڑ روپے(۲۳ء۳؍ارب ڈالر) کا حصہ ڈالے گی۔ ہندوستان میں ڈیٹا سینٹرانفراسٹرکچرمیں یہ منصوبہ بند سرمایہ کاری ہر سال ہندوستانی کاروباروں میں اوسطاً ایک لاکھ ۳۱؍ہزار ۷۰۰؍فل ٹائم ایکویلنٹ (ایف ٹی آئی) ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔ یہ ملازمتیں ہندوستان میں ڈیٹا سینٹرسپلائی چین کے تحت تعمیرات، فیسلٹی منٹیننس، انجینئرنگ، ٹیلی کمیونی کیشن، اور دیگر شعبوں میں ہوں گی۔
 اس نئی سرمایہ کاری کے اعلان سے پہلے، اے ڈبلیو ایس ۲۰۱۶ء اور ۲۰۲۲ء کے درمیان  ۳۰؍ہزار ۹۰۰؍کروڑروپے (۳ء۷؍ارب ڈلر) کی سرمایہ کاری کر چکاہے، جس کے بعد ہندوستان میں۲۰۳۰ء تک اے ڈبلیو ایس کی کل سرمایہ کاری بڑھ کر ایک لاکھ ۳۶؍ہزار ۵۰۰؍ کروڑ روپے (۱۶ء۴؍ارب ڈالر)ہو جائے گی۔ ہندوستان میں اے ڈبلیو ایس کی سرمایہ کاری کا ان خطوں کی مقامی معیشت پر ریپل افیکٹ پڑے گااور اس سے افرادی قوت کی ترقی، ٹریننگ اور اعلیٰ مہارت کے مواقع، کمیونٹی کی شمولیت اور پائیداری کے پروگرام شروع ہوں گے۔  اے ڈبلیو ایس کےپاس ہندوستان میں ۲؍ ڈیٹا سینٹر انفرااسٹرکچر والے علاقے ہیں - اے ڈبلیو ایس ایشیا پیسفک (ممبئی) خطہ، جس کا آغاز ۲۰۱۶ءمیں ہوا تھا، اور اے ڈبلیو ایس  ایشیا پیسفک (حیدرآباد) خطہ، جو نومبر ۲۰۲۲ء میں لانچ  کیا گیا تھا۔ یہ دونوں اے ڈبلیو ایس  علاقے ہندوستانی صارفین کو  زیادہ لچک اور دستیابی کے ساتھ ورک لوڈ چلانے، ہندوستان میں ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کے متعدد اختیارات فراہم کرنےاورآخری یوزر کو کم لیٹنسی کے ساتھ  خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئےہیں۔اے ڈبلیو ایس نے۲۰۱۶ءاور۲۰۲۲ء کے درمیان اے ڈبلیو ایس ایشیا پیسفک (ممبئی) خطے میں۳؍ہزار ۹۰۰؍کروڑ روپے(۳ء۷؍ ارب ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس میں سرمایہ اور آپریٹنگ، دونوں طرح کے اخراجات شامل ہیں، کنسٹرکشن، مینٹی ننس اوراس خطے میں ڈیٹا سینٹرز چلانےسےجڑے اخراجات ہیں۔ اے ڈبلیو ایس کا اندازہ ہے کہ۲۰۱۶ء اور۲۰۲۲ءکے درمیان ہندوستان کی جی ڈی پی میں اس کے ذریعہ ۳۸؍ ہزار ۲۰۰؍کروڑ روپے (۴ء۶؍ارب ڈالر) سے زیادہ کا تعاون دیاگیا اوراس سرمایہ کاری سے ہندوستانی کاروباروں میں سالانہ۳۹؍ہزار ۵۰۰؍ ایف ٹی ای  ملازمتوں میں مدد ملی۔

amazon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK