صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کی تاریخی فتح پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممدانی کی فتح کا اصل سبب شٹ ڈاؤن ہے، ساتھ ہی انہوںنے یہ بھی کہا کہ شٹ ڈاؤن کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
EPAPER
Updated: November 05, 2025, 10:46 PM IST | New York
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کی تاریخی فتح پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممدانی کی فتح کا اصل سبب شٹ ڈاؤن ہے، ساتھ ہی انہوںنے یہ بھی کہا کہ شٹ ڈاؤن کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
نیو یارک کے انتخابات کے نتائج کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی میں امریکی شٹ ڈاؤن کا بڑا ہاتھ تھا۔ ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ ناشتے کے دوران بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’ایسا مت سوچیں کہ ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن پر جلد کارروائی کریں گے، میرے خیال میں یہ جلد حل نہیں ہو گا۔‘‘ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ کامیابی متوقع نہیں تھی۔ یہ انتہائی ڈیموکریٹک علاقے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں یہ ریپبلکن یا کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔ ہم نے بہت کچھ سیکھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ، الیکشن: ہند نژاد امریکیوں کی نمایاں کامیابی
واضح رہے کہ نیو یارک مئیر انتخاب میں ہند نژاد ظہران ممدانی نے تاریخی فتح حاصل کی ، انہوں نے سہ رخی مقابلے میں جیت حاصل کرتے ہوئے، سب کو حیران کر دیا ۔ ممدانی نے فتح کے خطاب میں ٹرمپ کو براہ راست چیلنج کرتے ہوئے اپنے تارک وطن ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں امریکہ سے جلا وطن کیا ۔ انہوں نے ظہران ممدانی کی انتخابی فتح کی صورت میں نیویارک کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔
دریں اثناء ظہران نے فتح کے بعد ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نیویارک شہر تارکین وطن کا شہر ہے، تارکین وطن کے ذریعے آباد کیا گیا شہر ہے، تارکین وطن سے چلنے والا شہر، اور آج کی رات سے، ایک تارک وطن کے زیر قیادت شہر ہے۔‘‘