کوسل مینڈس (۶۱؍رن)، پون رتنائیکے (۶۰؍رن) اور کپتان داسن شناکاکی آتشیں نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے ۱۶؍ویں مقابلے میں عمان کو ۱۰۵؍ رنز سے زبردست شکست دی۔
EPAPER
Updated: February 12, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai
کوسل مینڈس (۶۱؍رن)، پون رتنائیکے (۶۰؍رن) اور کپتان داسن شناکاکی آتشیں نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے ۱۶؍ویں مقابلے میں عمان کو ۱۰۵؍ رنز سے زبردست شکست دی۔
کوسل مینڈس (۶۱؍رن)، پون رتنائیکے (۶۰؍رن) اور کپتان داسن شناکاکی آتشیں نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے جمعرات کو ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے ۱۶؍ویں مقابلے میں عمان کو ۱۰۵؍ رنز سے زبردست شکست دی۔ دو سو چھبیس رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب میں اتری عمان کے بلے باز سری لنکن گیند بازی کے آگے ٹک نہیں سکے اور لگاتار وکٹ گنواتے رہے۔ عمان کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۹؍ وکٹ پر۱۲۰؍ رن ہی بنا سکی اور۱۰۵؍ رنز سے مقابلہ ہار گئی۔ وسیم علی نے ۲۰؍ گیندوں میں تین چھکےلگاتے ہوئے ۲۷؍ رن بنائے۔ وہیں محمد ندیم آخر تک جمے رہے اور انہوں نے۵۶؍ گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۵۳؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ بقیہ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔
سری لنکا کے لیے دشمنت چمیرا اور مہیش تکشنا نے دو دو وکٹ لیے۔ دونیت ویلالگے، دوشن ہیمنتھا اور کامنڈو مینڈس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ویبھَو سوریہ ونشی ڈی وائی پاٹل ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے
جمعرات کو عمان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے۴۲؍رن کے اسکور تک اپنے دو وکٹ گنوا دیئے۔ کامل مشارا (آٹھ) اور پتھم نسانکا (۱۳؍ن) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوسل مینڈس اور پون رتنائیکے کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی کے ساتھ رن بھی حاصل کئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان ۹۴؍ رنز کی شراکت داری ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے:گھوس خور پنڈت: سپریم کورٹ نے کہا آزادیٔ اظہار کسی طبقے کی توہین کا لائسنس نہیں
چودھویں اوور میں جیتن رامانندی نے پون رتنائیکے کو بولڈ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ پون رتنائیکے نے ۲۸؍ گیندوں میں ۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۶۰؍ رن بنائے۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے شناکا نے آتشیں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوسل مینڈس کے ساتھ ۶۳؍رن جوڑے۔۱۹؍ویں اوور میں جیتن رامانندی نے شناکا کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ شناکا نے ۲۰؍ گیندوں میں دو چوکے اور پانچ چھکے اڑاتے ہوئے ۵۰؍رن بنائے۔ اسی اوور کی دوسری گیند پر کوسل مینڈس رن آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس نے ۴۵؍ گیندوں میں ۷؍چوکے لگاتے ہوئے ۶۱؍رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں پانچ وکٹ پر ۲۲۵؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔ کامنڈو مینڈس سات گیندوں میں ۱۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمان کے لیے جیتن رامانندی نے دو وکٹ لیے۔ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔