• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی بی آئی و ایف بی آئی کا امریکیوں سے سائبرجعل سازی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

Updated: August 28, 2025, 4:01 PM IST | New Delhi

سی بی آئی اور ایف بی آئی نے سائبر کرائم کے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جس نے امریکی شہریوں سے ۴۰؍ ملین ڈالر کی جعل سازی کی، ملزمان نے تکنیکی معاونت کے عملے کی شناخت اختیار کر کے متاثرین کے کمپیوٹر اور بینک کھاتے تک رسائی حاصل کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانے نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے تعاون سے ایک بین الاقوامی سائبر کرائم گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جس نے تکنیکی معاونت کے جھوٹے دعوؤں کے ذریعے امریکی شہریوں سے تقریباً۴۰؍ ملین ڈالر (تقریباً ۳۳۰؍ کروڑ روپے) کی رقم لوٹی۔سفارت خانے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دونوں ایجنسیوں نے خفیہ معلومات کے تبادلے کے ذریعے اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے باہمی تعاون کیا اور اس کارروائی میں تعاون کے لیے سی بی آئی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے: یوکرین جنگ ’مودی کی جنگ‘، ہندوستان روس سے تیل کی خریداری بند کرے: امریکہ

دی نیو انڈین ایکسپریس نے نامعلوم حکام کے حوالے سے پیر کو کہا کہ اس معاملے میں تین افراد، جگر احمد، یش کھرانا اور اندر جیت سنگھ بالی کو گرفتار کیا گیا ہے۔سی بی آئی کے ایک بیان کے مطابق معاملے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے۲۰۲۳ء اور۲۰۲۵ء کے درمیان متاثرین کے کمپیوٹرز اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تکنیکی معاونت کے عملے کی شناخت اختیار کی۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے فنڈز کو خطرہ لاحق ہے اور انہیں کرپٹو کرنسی والیٹس میں رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا۔پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، سی بی آئی نے۱۸؍ اگست کو ایک مقدمہ درج کیا اور امرتسر اور دہلی میں چھاپے مارے۔اس نے کہا کہ امرتسر کے گلوبل ٹاور میں واقع ایک غیر قانونی کال سینٹر پر۳۴؍ افراد ’’رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔‘‘ چھاپوں کے دوران کئی الیکٹرانک آلات اور دیگر ڈیجیٹل ثبوت برآمد ہوئے۔ سی بی آئی کا کہنا تھا کہ اس نے امرتسر اور دہلی کے مقامات پر بعد میں کیے گئے چھاپوں میں۵۴؍ لاکھ روپے نقد اور الیکٹرانک شکل میں برآمد کیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK