Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین جنگ ’مودی کی جنگ‘، ہندوستان روس سے تیل کی خریداری بند کرے: امریکہ

Updated: August 28, 2025, 11:17 AM IST | Washington

صدر ٹرمپ کے مشیر برائے تجارت پیٹر نوارو نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر کریملن کی یوکرین کے خلاف مہم کو فنڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرہندوستان پر زور دیا کہ وہ روس سے تیل خریدنا بند کر دے۔

Peter Navarro. Photo: INN.
پیٹر نوارو۔ تصویر: آئی این این۔

صدر ٹرمپ کے مشیر برائے تجارت پیٹر نوارو نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر کریملن کی یوکرین کے خلاف مہم کو فنڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرہندوستان پر زور دیا کہ وہ روس سے تیل خریدنا بند کر دے۔ انڈین مصنوعات پر ۵۰؍ فیصد ٹیرف کے اطلاق کے بعد امریکی چینل بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے پیٹر نوارو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ’وار مشین‘ یعنی یوکرین جنگ کو فنڈ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو ’مودی کی جنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’امن کا راستہ کچھ حد تک نیو دہلی سے گزرتا ہے۔ ‘پیٹر نورو کا کہنا تھا کہ انڈیا روسی تیل کم قیمت میں خرید کر کریملن کی مدد کر رہا ہے اور امریکہ کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ واشنگٹن کو جواباً یوکرین کو مالی معاونت فراہم کرنا پڑتی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا ’ہندوستان جو کر رہا ہے اس کی وجہ سے امریکہ میں ہر ایک ہار رہا ہے۔ صارفین، کاروبار، کارکن ہار رہے ہیں کیونکہ ہندوستان کے بھاری ٹیرف سے نوکریاں، فیکٹریاں، آمدنی متاثر ہو رہی ہے۔ اور پھر ٹیکس ادا کرنے والے ہار رہے ہیں کیونکہ ہمیں مودی کی جنگ کو فنڈ کرنا ہے۔ ‘صدر ٹرمپ کی جانب سے انڈین مصنوعات پر ۵۰؍فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد امریکہ درآمد کی گئی ۵۵؍فیصد سے زائد انڈین اشیا متاثر ہوں گی۔ انڈین مصنوعات پر عائد ۵۰؍ فیصد ٹیرف پر عمل درآمد بدھ سے شروع کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انڈین مصنوعات کیلئے امریکہ سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ 
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ اقدام ہندوستان کی جانب سے روسی تیل خریدنے پر سزا دینے کے طور پر اٹھایا ہے۔ مشیر تجارت پیٹر نوارو نے مزید کہا کہ ’میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ انڈینز کو اس معاملے پر بہت زیادہ غرور ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے زیادہ ٹیرف نہیں عائد کر رکھا، یہ ہماری خودمختاری ہے۔ ہم جس سے چاہیں تیل خرید کر سکتے ہیں۔ ‘انہوں نے کہا ’انڈیا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے تو پھر ویسا رویہ بھی رکھے۔ ‘اس سے قبل صدر ٹرمپ روس سے تیل کی خریداری پر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ سیکریٹری خزانہ سکاٹ بیسنٹ یہ بھی الزام عائد کر چکے ہیں کہ امیر ترین انڈین خاندان منافع کما رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے بعد واشنگٹن اور نیو دہلی کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK