انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ میں ہندوستان میں نہ کھیلنے کے بنگلہ دیش کے فیصلے اور ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
EPAPER
Updated: February 05, 2026, 8:06 PM IST | London
انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ میں ہندوستان میں نہ کھیلنے کے بنگلہ دیش کے فیصلے اور ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ میں ہندوستان میں نہ کھیلنے کے بنگلہ دیش کے فیصلے اور ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی تعریف بھی کی ہے، جبکہ بنگلہ دیش نے اس حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بنگلہ دیش نے اپنے کھلاڑیوں کی سیکوریٹی کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اس کے میچ سری لنکا میں کرائے جائیں، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یہ مطالبہ قبول نہیں کیا، جس کے بعد بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔ اگرچہ پاکستان نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار نہیں کی، تاہم اس نے ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
اسکائی اسپورٹس کے ایک پوڈکاسٹ میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیک ایرتھٹن سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہاکہ ’’مجھے بنگلہ دیش کا اپنے فیصلے پر قائم رہنا پسند آیا۔ انہوں نے اپنے کھلاڑی دی فِز (مستفیض الرحمٰن) کے لیے آواز اٹھائی، اور مجھے پاکستان کا رویہ بھی اچھا لگا۔ چاہے یہ معاملہ سیاسی ہی کیوں نہ ہو، لیکن بنگلہ دیش کے حق میں پاکستان کا کھڑا ہونا قابلِ ستائش ہے۔
ناصر حسین نے تمام ممالک کے ساتھ یکساں برتاؤ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کی سب سے طاقتور کرکٹ قوت سمجھے جانے والے ہندوستان سے زیادہ متوازن رویے کی توقع کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’آپ نہ ہاتھ ملاتے ہیں اور نہ ہی ٹرافی وصول کرتے ہیں۔ اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ آپ کا رویہ اسی طرح رہا تو کرکٹ کو شدید نقصان پہنچے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:قومی سلیکشن کمیٹی کو واشنگٹن سندر کی فٹنیس پر سی او ای کی رپورٹ کا انتظار
ٹی۲۰؍ ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش کے کھیل مشیر آصف نذرل کا پاکستان سے اظہارِ تشکر
ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ سے متعلق جاری تنازع کے دوران بنگلہ دیش کے کھیل مشیر آصف نذرل نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے ہٹانے کے خلاف پاکستان کے مؤقف کو یکجہتی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیرِ اعظم نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کیے جانے کے بعد ہندوستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ دراصل اس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے۔ جمعرات کو فیس بک پر جاری پیغام میں آصف نذرل نے اس فیصلے کو بنگلہ دیش کے حق میں آواز بلند کرنے کے مترادف قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے:کیا پرینکا چوپڑہ ’’ڈان ۳‘‘ اور ’’کرش ۴‘‘ کی تیاری کررہی ہیں؟
آصف نذرل نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ شکریہ، پاکستان اور اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ اجلاس کا حوالہ بھی دیا جس میں شہباز شریف نے بائیکاٹ کی وجوہات بیان کی تھیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے یہ قدم اس لیے اٹھایا تاکہ بنگلہ دیش کو عالمی ٹورنامنٹ سے نکالنے کے فیصلے پر احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔آصف نذرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے خلاف بطور احتجاج ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکوریٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں ٹی۲۰؍ ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کر لیا۔