طویل تعطل کے بعد اپوزیشن اور سرکار کے درمیان برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا: امیت شاہ کی تقریر میںدلچسپی نہیں ، سوال کے جواب ددو۔
EPAPER
Updated: August 11, 2026, 9:27 AM IST | New Delhi
طویل تعطل کے بعد اپوزیشن اور سرکار کے درمیان برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا: امیت شاہ کی تقریر میںدلچسپی نہیں ، سوال کے جواب ددو۔
نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ پر تشدد اور پیلٹ گن کی فائرنگ کے معاملہ میں پارلیمنٹسے وزیر داخلہ امیت شاہ کی مسلسل غیر حاضری پر اٹھنےوالے سوالوں کے بیچ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نےپیش کش کی ہے کہ امیت شاہ جنتر منتر احتجاج پر ایوان میں آکر بیان دینے کو تیار ہیں مگر اپوزیشن کو خاموشی سے سننا ہوگا۔ تاہم اپوزیشن نے اس کو ٹھکراتے ہوئے اپنی ۳؍ شرطیںاور مطالبات کو دہرایا ہے۔
پیر کو کانگریس ہیڈکوارٹرس میں ہنگامی پریس کانفرنس میں پارٹیصدر ملکا رجن کھرگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ اپوزیشن کو امیت شاہ کی تقریر یا بیان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت صرف ۳؍ سوالوں اور مطالبات کا جواب دے۔ (۱) طلبہ کے خلاف پولیس ایکشن اور پیلٹ گن کے استعمال کا حکم کس نے دیا؟ (۲)طلبہ پر ڈھائے گئے ظلم کیلئے وزیراعظم مودی معافی مانگیں، (۳)رام مندر چڑھاوا چوری پرایوان میں بحث ہو۔
امیت شاہ کی تقریر سے کسی کو دلچسپی نہیں
کرن رجیجو کی اس پیشکش پر کہ امیت شاہ ایوان میں آکر بیان دینے کو تیار ہیں، راہل گاندھی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ’’ عام موضوعات پر پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تقریر میں کسی کوکوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا مطالبہ ہے کہ شاہ واضح کریں کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت کس نے دی تھی۔‘‘لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ۱۵؍ دن سے جاری پارلیمانی اجلاس سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی غیر حاضری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہزائد از ۱۵؍ دن سے ایوان میں آنے کی ہمت نہیں کر سکے۔ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے کئے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت نہیں دکھائی۔‘‘ راہل گاندھی سے قبل پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے بھی مذکورہ ۳؍ مطالبات ہی دہرائے۔
وزیراعظم معافی مانگیں
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی پر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا مسئلہ رام مندر کے چڑھاوا کی ’’چوری‘‘ کا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اپوزیشن طلبہ کے احتجاج اور پیپر لیک کے معاملے پر بحث چاہتی ہے، لیکن حکومت نے۱۴؍ سے۱۵؍ دنوں تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بحث نہیں چاہتی تھی۔