• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ ملک میں مسلمانوں کی آبادی غیر قانونی دراندازی کی وجہ سے بڑھ رہی ہے‘‘

Updated: October 11, 2025, 4:58 PM IST | Ahmadullah Siddiqui | New Delhi

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دعویٰ، انہیں تلاش کرکے ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے اور ان نہیں ملک بدر کرنے کا انتباہ دیا، غیرمسلم دراندازوں کو ’’مہاجر‘‘ قرار دیا۔

Home Minister Amit Shah. Photo: INN
وزیر داخلہ امیت شاہ۔ تصویر: آئی این این
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دراندازی کوملک کی زبان، ثقافت اور آزادی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے  الزام لگایا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ گھس پیٹھ کا نتیجہ  ہے۔ انہوں نے ’دینک جاگرن‘ کے سابق چیف ایڈیٹر آنجہانی نریندر موہن میموریل لیکچر  میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے جن ہندوؤں نے اپنے دھرم کی حفاظت کیلئے ہندوستان کا رخ کیا، وہ مہاجر ہیں، انہیں درانداز نہیں کہا جاسکتا، کیونکہ ہندوستان نے نہرو لیاقت معاہدہ کے تحت ایسے سبھی ہندوؤں کو یہاں کبھی بھی آنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے ایسے مسلمان جو معاشی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے آئے ہیں، وہ مہاجر نہیں بلکہ گھس پیٹھئے ہیں اور بی جے پی  ان کا پتہ لگائے گی، ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جائیں گے اور پھر انہیں  ملک بدر کیا جائے گا۔   
نریندر موہن میموریل لیکچر جس کا عنوان ’دراندازی، آبادیاتی تبدیلی اور جمہوریت‘ تھا، اس موضوع پر  وزیر داخلہ  نے کہا کہ ۱۹۵۱ء میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ۸ء۹؍ فیصد تھی۔ ۱۹۷۱ء میں یہ بڑھ کر ۱۱؍فیصد ہوگئی۔ ۱۹۹۱ء میں مسلمانوں کی آبادی ۱۲ء۱۲؍ فیصد تھی جبکہ ۲۰۱۱ء میں ۱۴ء۲؍فیصد ہوگئی۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی میں  ۶ء۲۴؍پوائنٹ کا اضافہ جبکہ ہندوؤں کی آبادی میں ۵ء۴؍پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں کی آبادی میں یہ اضافہ دراندازی کی وجہ سے ہوا۔ انہوں  نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ ملک میں  تقریباً ڈھائی کروڑ مہاجرین کو شہریت دینے کیلئے سی اے اے لایا گیا، لیکن اس قانون کی غلط تشہیر کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سی اے اے کے ذریعہ تاریخی غلطی کو سدھارنے کا کام کیا۔امیت شاہ نے کہا کہ مہاجرین میں صرف ہندو نہیں بلکہ بودھ ،سکھ اور عیسائی بھی شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے دراندازی کیلئے مغربی بنگال کی حکومت کو درپردہ نشانہ بھی بنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK