Inquilab Logo

امیت شاہ کا بنگال میں انتباہ، الیکشن کے بعد تشدد ناقابل برداشت ہوگا

Updated: May 01, 2024, 8:33 AM IST | Agency | Kolkata

ماحول کو پولرائزکرنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

Union Home Minister Amit Shah addressing the media in Assam. Photo: INN
آسام میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ۔ تصویر : آئی این این

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال حکومت کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے اورممتا حکومت کو براہ راست دھمکی بھی دی ہے۔ بردوان میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر تشدد کے واقعات ہوئے تو اسے قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد دوران انتخابات مارے گئےبی جےپی کارکنوں کے قاتلوں کوہماری سرکار  ڈھونڈ کر ڈھونڈ کر جیلوں میں ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہیں بھی رہیں گے، بچ نہیں سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کوئی بھی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی‘‘

مغربی بنگال میں ماحول کو پولرائزکرنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کی حکومت مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرکے رہے گی۔ بی جےپی نے بردوان ایسٹ سے اپنے رکن اسمبلی اسیم سرکار کو میدان میں اتارا ہے۔۲۰۲۱ءکے اسمبلی الیکشن اور اس کے بعد ہونے والے تشدد کےواقعات میں مارے گئے بی جے پی کارکنان سندیپ گھوش،سشیل منڈل، سکھ دیو پرمانک، رابن پال، بلرام ماجھی اور بھدو داس کانام لیتے ہوئے  امیت شاہ نے الزام عائد کیا کہ ان سب کا قتل دیدی (ممتا بنرجی) کے غنڈوں نے کیا ہے۔  انہوںنے کہا کہ میں آج وعدہ کر رہا ہوں کہ جو لوگ یہ قتل کر رہے ہیں، ہماری حکومت بننے کے بعد ان تمام کا ٹھکانہ جیل ہوگا، وہ خواہ کہیں بھی چھپ جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK