Inquilab Logo

امیت شاہ کی پولیس اہلکاروں کو یقین دہانی، آپ ملک سنبھالیں، آپ کے اہل خانہ کوسرکار سنبھالے گی

Updated: October 22, 2020, 5:02 AM IST | Agency | New Delhi

پولیس یادگاری دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ داخلی سلامتی کے محاذ پر دہشت گردی اور سائبرکرائم کی وجہ سے پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے

Amit Shah - Pic : PTI
امیت شاہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ملک کی داخلی اور خارجی سیکوریٹی میں مصروف پولیس  اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے  انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو سنبھالیں، مودی حکومت ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے گی۔پولیس یادگاری دن کے موقع پر شاہ نےچانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں ملک بھر کے شہید پولیس اہلکاروں کو قوم کی جانب سے خراج  عقیدت  پیش کیا۔
 پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وہ مکمل اطمینان کےساتھ اور پوری مستعدی سے      ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کے حالات کو سنبھالیں، مودی حکومت ان کے اہل خانہ کو سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ تیار ، باخبر ہے اور رہے گی۔ حکومت آنے والے دنوں میں  ٹریننگ ، بھرتی اور جدید کاری کی سمت میں ایسے بہت سے اقدامات کرنے جارہی ہے تاکہ پولیس فورس مضبوطی کے ساتھ ملک کی خدمت کرسکے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں داخلی سلامتی کے محاذ پر دہشت گردی ، سائبر کرائم اور دیگر مسائل کی وجہ سے پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے ،انہیں اس سے نمٹنے کیلئے مختلف جہتوں اور پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ اس سے نمٹنے کیلئے پولیس کو تمام زاویوں سے جدید بنایا جارہا ہے۔

amit shah Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK