Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ بچن نے گووندا ہی نہیں ان کے والد کے ساتھ بھی کام کیا ہے

Updated: July 18, 2026, 2:44 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہوں یا کامیڈی کے بادشاہ گووندا، دونوں نے ہی فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔

Govinda and his father Arun Kumar. Photo: INN
گووندا اوران کے والد ارون کمار۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہوں یا کامیڈی کے بادشاہ گووندا، دونوں نے ہی فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا، لیکن ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ صرف گووندا ہی نہیں بلکہ ان کے والد بھی امیتابھ بچن کے ساتھ پردۂ سیمیں پر نظر آ چکے ہیں۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں گووندا کے والد ارون کمار آہوجا کی۔ ان کا اصل نام گلشن سنگھ آہوجا تھا، تاہم فلمی دنیا میں وہ ارون کمار آہوجا کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے ۱۹۴۰ءسے ۱۹۸۰ءتک فلمی صنعت میں سرگرم رہتے ہوئے تقریباً۴۰؍فلموں میں کام کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ متعدد فلموں میں معاون کرداروں میں بھی نظر آئے۔ارون کمار آہوجا نے ۱۹۷۱ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’پروانہ‘میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں نوین نشچل، یوگیتا بالی، اوم پرکاش سمیت کئی دیگر فنکار بھی شامل تھے، جبکہ ارون کمار آہوجا نے اس میں ایک معاون کردار نبھایا تھا۔’پروانہ‘ ایک سنسنی خیز تھرلر فلم تھی، جس کی خاص بات یہ تھی کہ امیتابھ بچن نے اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں پہلی مرتبہ منفی کردار ادا کرنے کا خطرہ مول لیا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری جیوتی سوروپ نے کی تھی، لیکن باکس آفس پر یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔اگرچہ امیتابھ بچن نے ارون کمار آہوجا کے ساتھ صرف ایک ہی فلم میں کام کیا اور اس میں بھی ارون کا کردار مختصر تھا، لیکن ان کے بیٹے گووندا کے ساتھ امیتابھ کی جوڑی نے دو بڑی کامیاب فلمیں دیں۔دونوں پہلی مرتبہ ۱۹۹۱ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’ہم‘میں ایک ساتھ نظرآئے۔یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور شائقین نے دونوں کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔اس کے بعد ۱۹۹۸ءمیںامیتابھ بچن اور گووندا نے ڈیوڈ دھون کی ہدایت میں بننے والی کامیڈی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘میں ایک ساتھ کام کیا۔ یہ فلم بھی شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور امیتابھ اور گووندا کی جوڑی کو ناظرین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK