Updated: September 10, 2025, 5:30 PM IST
| New Delhi
حکومت نے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اب پیک شدہ دودھ پر۵؍فیصد جی ایس ٹی نہیں لگایا جائے گا۔ اس کا براہ راست فائدہ صارفین کو ملے گا اور امول، مدر ڈیری جیسے بڑے برانڈز کا دودھ سستا ہو جائے گا۔ صفر جی ایس ٹی کے ساتھ نئی شرحیں ۲۲؍ ستمبر سے لاگو ہوسکتی ہیں۔
امول اور مدر ڈیری۔ تصویر: آئی این این
عوام کے لیے راحت کی خبر ہے۔ حکومت نے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اب پیک شدہ دودھ پر۵؍ فیصد جی ایس ٹی نہیں لگایا جائے گا۔ اس کا براہ راست فائدہ صارفین کو ملے گا اور امول اور مدر ڈیری جیسے بڑے برانڈز کا دودھ سستا ہو جائے گا۔ صفر جی ایس ٹی کے ساتھ نئی شرحیں۲۲؍ ستمبر سے نافذ ہوسکتی ہیں۔ یہاں جانیں امول اور مدر ڈیری دودھ کی نئی قیمتیں کیا ہوں گی۔
یہ فیصلہ کیوں لیا گیا؟
حکومت کا مقصد دودھ جیسی روزمرہ کی ضروری اشیاء کو عوام کی پہنچ میں رکھنا ہے۔ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں دودھ کی قیمتوں میں کمی سے خاندانوں کو فوری ریلیف ملے گا۔
اب دودھ کس قیمت پر فروخت ہو رہا ہے؟
اس وقت امول کا فل کریم دودھ (امول گولڈ) تقریباً ۶۹؍ روپے فی لیٹر اور ٹونڈ دودھ۵۷؍ روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ مدر ڈیری کی فل کریم بھی۶۹؍ روپے اور ٹونڈ دودھ تقریباً۵۷؍ روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ بھینس کے دودھ کی قیمت۷۴؍ سے۷۵؍ روپے فی لیٹر جبکہ گائے کے دودھ کی قیمت ۵۸؍ سے۵۹؍ روپے فی لیٹر ہے۔
کتنی بچت ہوگی؟
جی ایس ٹی ہٹانے کے بعد دودھ کی قیمت میں تقریباً ۳؍ سے ۴؍ روپے فی لیٹر تک کمی آئے گی یعنی امول گولڈ اور مدر ڈیری کا فل کریم دودھ ۶۵۔۶۶؍ روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ٹونڈ دودھ ۵۴۔۵۵؍ روپے فی لیٹر تک گر سکتا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق کب ہوگا؟
حکومت کا یہ فیصلہ۲۲؍ ستمبر۲۰۲۵ء سے نافذ العمل ہوگا۔ اس تاریخ کے بعد تمام پیک شدہ دودھ کی مصنوعات پر سے جی ایس ٹی مکمل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ اس سے مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم ہوگی اور صارفین کو براہ راست فائدہ ہوگا۔