Inquilab Logo

بلاٹکٹ مسافروں کو ٹکٹ خرید کر سفر کی ترغیب دلانے کی کوشش

Updated: December 25, 2023, 11:10 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اب تک سختی اور جرمانہ وصول کرکے کارروائی کی گئی مگر’میرا ٹکٹ میرا ایمان‘ مہم کے تحت اب نیا طریقہ آزمایا جارہا ہے۔

Passengers can win prizes by creating videos under the `Meeratkat, Mera Iman` campaign. Photo: INN
’میراٹکٹ ، میراایمان‘ مہم کے تحت مسافرویڈیو بناکر انعام جیت سکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

بلاٹکٹ مسافروں  کے خلاف کارروائی کرنے ، ان سے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے جرمانہ وصول کرنے اور بہت سے مسافروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بعد’میرا ٹکٹ میرا ایمان‘ مہم کے تحت  پیر سے ویسٹرن ریلوے  انعام دے کر ایسے مسافروں کو ترغیب دلانے کا نیا طریقہ آزما رہا ہے۔
۲۵؍ دسمبر سے ۲۵؍ جنوری تک یہ سلسلہ چلایا جائے گا۔ دیکھنا ہوگا کہ ممبئی ڈویژن کے مسافر اس کا کتنا اثر قبول کرتے ہیں۔ اس دوران ٹکٹ خرید کر سفر کرنے کی اہمیت بتائی جائے گی اور اس کیلئے حصہ لینے والوں سے ویڈیو منگوائے جائیں گے ساتھ ہی ’رِیل‘ بنانے اور اسے دیئے گئے لنک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے کہا جائے گا۔اسے اصول وضوابط اور شرائط کے ساتھ نافذ کیا جائے گا اور گوگل فارم کیو آر کوڈ سبھی ٹکٹ کاؤنٹرس اور ریلوے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "WeRMumbai" پر فیس بک، انسٹا گرام  اور یو ٹیوب اور  ایکس پر حصہ لینے والے / مہم کے ایک حصے کے طور پر ٹرینڈنگ/فین، فالوئنگ کیلئے اپ لوڈ کیا جائے گا۔ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ  لائک کی بنیاد پر ان میں سے تین سب سے اچھے ویڈیو کو منتخب کیا جائے گا    اور انہیں انعام کا حقدار قرار دیا جائے گا،  اس کا اعلان یوم جمہوریہ کے موقع پرکیا جائے گا۔ جیتنے والے کو سند اور پہلے انعام کے طور پرساڑھے ۱۲؍ ہزار روپے، دوسرے انعام کے طور پر ساڑھے ۷؍ ہزار روپے اور تیسرے انعام کے طور پر ۵؍ ہزار روپے دیا جائے گا۔
یہ مہم ٹکٹ خرید کر سفر کرنے اور بلاٹکٹ سفر کرنے سے روکنے میں مدد کرے گی ، یہی اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔ یہ تفصیلات ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او سمیت ٹھاکور نے نمائندۂ انقلاب کو بتائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK