ناسک کے ایک ڈرائنگ ٹیچر کی عید میلاد النبی ؐ اور راکھی کی مناسبت سے بنائی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل۔
EPAPER
Updated: August 29, 2026, 2:32 PM IST | Ismail Shad | Dhulia/Chandore
ناسک کے ایک ڈرائنگ ٹیچر کی عید میلاد النبی ؐ اور راکھی کی مناسبت سے بنائی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل۔
ناسک ضلع کے چاندوڑ تعلقہ میں واقع بھٹ گاؤں کے نوتن مراٹھی اسکول کے آرٹ ٹیچر دیو ہیرے نے اسکول کے بورڈ پر ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دینے والی ایک خوبصورت تصویر بنائی ہےجو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
معلوم ہوکہ دیوہیرے سر نے عید میلادالنبی اور رکھشا بندھن ان دو تہواروں کی مناسبت سے اپنی اسکول کے بورڈ پر دو الگ الگ تصویریں بنائی ہیں۔ایک تصویر میں نماز پڑھ رہے مسلم لڑکے کے سر ایکہندو لڑکا چادر اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑ ہوا ہے۔اس کے پس منظر میں مسجد مندر ان دو عبادت گاہوں کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ دوسری تصویر میں ہندو لڑکی ایک مسلم لڑکے کی کلائی پر راکھی باندھ رہی ہے۔ اسے دیو ہیرے سر نے ’پیغام محبت ‘عنوان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گنیش اُتسو کے’ مہاپرساد‘ کیلئے لائسنس لازمی، ہندوتواوادی ناراض
نمائندہ انقلاب نے ہیرے سر سے پوچھا کہ ’پیغام محبت ‘ کی تخلیق کا خیال ان کے ذہن میں کیسے آیاتو انہوں نے بتایا’’ہندو مسلم اتحاد کے تعلق سے یہ میری پہلی تصویر نہیں ہے بلکہ عید الفطرسمیت مسلمانوں کے مختلف تہواروں پر بھی میں ایسی ڈرائنگ بنا چکا ہوں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ فنکار کا کام ہی ہے اپنے فن کے ذریعے سماج میں مثبت پیغام پہنچانا۔ طلبہ کو تعلیمی نصاب کے ساتھ انسانیت اور دوسروں کے مذہب کا احترام سکھانا ایک معلم کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ مذاہب اور ثقافتوں کے تہوار صرف جشن نہیں ہیں بلکہ ان کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ اس سے معاشرے میں محبت، امن، اتحاد اور انسانیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔دیوہیرے سر کی تصویروں کی سوشل میڈیر پر بھی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔