میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی نے بھیونڈی میں اپنی تنظیم کو مستحکم اور فعال بنانے کے مقصد سے ایک اہم تنظیمی فیصلہ لیتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت انس انصاری کو بھیونڈی سماج وادی پارٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 03, 2026, 11:39 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی نے بھیونڈی میں اپنی تنظیم کو مستحکم اور فعال بنانے کے مقصد سے ایک اہم تنظیمی فیصلہ لیتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت انس انصاری کو بھیونڈی سماج وادی پارٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی نے بھیونڈی میں اپنی تنظیم کو مستحکم اور فعال بنانے کے مقصد سے ایک اہم تنظیمی فیصلہ لیتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت انس انصاری کو بھیونڈی سماج وادی پارٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری نامہ جمعہ کو ممبئی میں پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی کی جانب سے انہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ عہدہ گزشتہ چند برسوں سے خالی تھا۔ تقرری کے موقع پر سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما عبدالسلام نعمانی، ریاض اعظمی، عرفات شیخ، اجے یادو، آفتاب خان کے علاوہ پارٹی کی اسکریننگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
پارٹی قیادت نے انس انصاری کو بھیونڈی میں تنظیمی سرگرمیوں کی مکمل باگ دوڑ سونپتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پارٹی کی انتخابی تیاریوں کو مؤثر سمت ملے گی اور تنظیم نچلی سطح تک مزید مضبوط ہوگی۔
تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انس انصاری نے کہا کہ ’’میری اولین ترجیح بھیونڈی میں پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط کرنا، کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ آئندہ میونسپل انتخابات میں سماج وادی پارٹی کا میئر بنانے کے لئے ہم پوری سنجیدگی یکجہتی اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ کام کریں گے۔ ‘‘